ایڈوکیٹ شفیق الرحمن بٹ کی درگاہ حضرت سید غلام رسول شاہ ؒ پر حاضری

0
0

 

جموں وکشمیر و بالخصوص حلقہ گلابگڑھ میں امن و خوشحالی کے لئے دعا کی
آر جے بشیر
گلاب گڑھ //حلقہ گلاب گڑھ سے ایم۔ایل۔اے۔ امیدوار ایڈوکیٹ شفیق الرحمان بٹ نے گزشتہ روز درگاہ حضرت سید غلام رسول شاہ ؒ نہوچ پر حاضری دی اور نذر و نیاز چڑھائی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام بھی کیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر اور بالخصوص حلقہ گلابگڑھ میں امن و خوشحالی کے لیئے دعا کی۔ انہوں نے حلقہ گلاب گڑھ کے غریب اور لاچار لوگوں اور بیماروں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی خصوصی دعا کی۔ انہوں نے درگاہ پر موجود مجاوروں سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے اس عزم کو دہرایا کہ، اگر اللہ تعالی نے انکو حلقہ گلاب گڑھ کا اقتدار بخشا تو اس زیارت شریف کی تعمیر و ترقی اور زائرین زیارت کے رہنے اور طعام کے بندوبست کے لئے کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں گے۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے محکمہ اوقاف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس زیارت کی تعمیر و ترقی اور اس زیارت کے لیئے رابطہ سڑک بحال کرنے پر خصوصی توجہ دے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا