مچیل یاترا پر صوبائی انتظامیہ نظر بنائے رکھی ہے

0
0

گزشتہ برسوں کے مد مقابل اس برس انتظامات بہترکئے گئے ہیں:ایڈوکیٹ ابھینو شرما
پریتی مہاجن

جموںریاست کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر یہاں ریاست میں کئی اہم فیصلے لئے گئے ہیں ۔ جہاں ایک جانب یاتریوں اور سیاحوں کو ریاست چھوڑنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا وہیں دوسری جانب مچیل یاترا کو بھی معطل کر دیا گیا ہے ۔اسی ضمن میںایڈوکیٹ ابھینو شرمانے مچیل یاترا کے متعلق لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یاترا کو کئی مرتبہ روکا گیا ہے جس میں موسمی صورتحال بھی درپیش رہی ہے اور اس بار یاترا کا معطل ہونے کو ریاستی انتظامیہ کے حکمنامے کی وجہ سے معطل کیا گیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلہ میںسیاسی جماعتوں کی جانب سے جاری بیان اپنے ذاتی مفاد کیلئے زیادہ اور مفاد عامہ کیلئے کم ہیں۔۔سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی جانب سے دئے گئے بیان پر انہوں نے کہا کہ مفاد عامہ کیلئے نہیں ہے اور سیاسی جماعتوں کو عوام کو پر امن رہنے کی اپیل کرنی چاہئے تھی۔موصوف نے مچیل یاترا کے سلسلہ میں کہا کہ ایک کیمپ جموں ،دوسرا بھدرواہ اور ایک اور مقام پر ہے اور یاتراکو صوبائی کمشنر خود دیکھ رہے ہیں ۔علاوہ ازیں ضلع کمشنر ڈوڈہ اور دیگر انتظامیہ اس پر نگاہ بنائے رکھے ہیں ۔انہوں نے یاتریوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یاترا پر امن ہوگی کسی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہوگی ۔جموں شہر کے متعلق موصوف نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جموں کو صاف اور سبز رکھنے میں اپنا تعاون دیںاور یہاں شجر کاری مہم کے پیش نظر انہوں نے کہا کہ ایک ہزار پودے لگائے گئے ہیں۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا