کیرن سیکٹر میں BATکابڑا منصوبہ ناکام

0
0

5سے 7جنگجوﺅںکو مار گرانے کا فوج نے دعویٰ کیا ؛ لاشیں فینسنگ کے نزدیک :فوج
لازوال ڈیسک

سرینگرکیرن سیکٹر میں فوج نے پاکستان کی بارڈرایکشن ٹیم کے منصوبے کو ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ 5سے 7عسکریت پسندوں کو اس دوران مار گرایا گیا ہے جن کی لاشیں فینسنگ کے نزدیک پڑی ہوئی ہے۔ دفاعی ترجمان نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کیرن سیکٹر میں مستعد اہلکاروں نے دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے پانچ سے سات عسکریت پسندوں کو مارگرایا ہے۔ فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ کیرن سیکٹر میں بیٹ ایکشن ٹیم کے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے پانچ سے سات عسکریت پسندوں کو مار گرایا گیا ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق کیرن سیکٹر میں بیٹ ایکشن ٹیم نے بھارتی فوج پر حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم مستعد اہلکاروں نے جنگجوﺅں کے اس منصوبے کو ناکام بنایا جس دوران 5سے 7عسکریت پسندوں کو جاں بحق کیا گیا ہے۔ دفاعی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول اور حد متارکہ پر تعینات اہلکاروں کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں کیونکہ اطلاعات موصول ہو رہی ہے کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں تربیت پانے والے عسکریت پسندوں کو اس طرف دھکیلنے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے۔ دفاعی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے دراندازوں کو اس طرف دھکیلنے کی بھر پور کوششیں ہو رہی ہے۔ دفاعی ترجمان کرنل راجیش کالیا نے اس بات کی تصدیق کی کہ کیرن سیکٹر میں مستعد اہلکاروں نے بیٹ ایکشن ٹیم کے منصوبے کو ناکام بنایا جس دوران 5سے سات عسکریت پسند اور پاکستانی فوجی اہلکار مارے گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جنگجوﺅں کی نعشیں فینسنگ کے نزدیک پڑی ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ ادھر دفاعی ذرائع کے مطابق سات میں سے چار پاکستان کے ایس ایس جی کمانڈو ز ہو سکتے ہیں ۔ قابلِ ذکر ہے کہ کور کمانڈر نے گزشتہ روز ہی پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ عسکریت پسند بڑے پیمانے پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے پوری وادی میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا