سخاوت سینٹر جموں و کشمیر ضلع رام بن کی طرف سے بانہال میں انعامی تقریب

0
0

ہر سال کی طرح امسال بھی ذہین طلبہ کی حوصلہ افزائی کی گئی
ملک شاکر
بانہال// سخاوت سینٹر جموں و کشمیر ضلع رام بن کی طرف سے بانہال میں ایک انعامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع رام بن سے تعلق رکھنے والے ذہین طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے جنہوں نے تعلیمی میدان میں سخاوت سینٹر کے ایک ٹیسٹ میں بہترین کارکردگی دکھائی۔ یاد رہے کہ سخاوت سینٹر جموں و کشمیر ریاست جموں و کشمیر میں ہر سال یہ ٹیسٹ منعقد کروا رہے ہیں اور ہر سال کی طرح اس سال بھی یہ ٹیسٹ ریاست کے ساتھ ساتھ ضلع رام بن میں بھی منعقد کیا گیا اور اس سلسلے میں آج ضلع رام بن کے بانہال میں بھی انعامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر یوسف العمر ایڈمنسٹریٹر سخاوت سینٹر جموں و کشمیر نے پروگرام کی صدارت کی اور اس کے علاوہ اس موقع پر محمد اشرف سیکریٹری سخاوت سینٹر ، عبدل احمد مسرور خطیب مرکزی جامع مسجد شریف بانہال، منشور بانہالی ، اور بشیر الحسن، مولانا نظیر احمد وانی امام مرکزی جامع مسجد شریف بانہال مہمانِ خصوصی کے طور پر موجود تھے۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کا فریضہ ایک طالب علم شاہد آفریدی نے انجام دیا اور اس کے بعد نعت رسول مقبول پیش کرنے کی سعادت شاکر علی نے حاصل کی اور اس کے بعد مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور آخر میں ڈاکٹر یوسف العمر نے اس اجتماع سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے نوجوان طالب علموں کو علم کی فضیلت سے آگاہ کیا اور تعلیم کی اہمیت کو بیان کیا اور اس کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کو سماج میں پھیلی برائیوں سے دور رہنے کی ہدایت دی اور موجودہ دور میں پھیلی سب سے بڑی برائی جو کہ نوجوان نسل میں منشیات کی لت لگی ہے جو کہ نوجوان نسل کو کھوکھلا کرنے کا کام کرتا ہے اس لت سے دور رہ کر تعلیمی میدان میں اعلی کارکردگی دکھانے پر ذور دیا۔اس انعامی تقریب میں اعلی کارکردگی حاصل کرنے والے 32 طالب علموں میں انعامات تقسیمِ کئے گئے۔

piz

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا