مقامی لوگوں اور سرکاری اسکولوں کے طلبہ نے بیداری پروگرام میں بڑھ چڑھ کر لیا حصہ
اکرم ملک
بھلیسہ // گندو بھلیسہ کے مختلف مقامات پر ایس ایس بی 7thبٹالین بھٹیاس نے ,پانی کے بچاو¿, پر مختلف مقامات پر بیداری پروگرام منعقد کئے۔ جس میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول جکیاس , گورنمنٹ مڈل سکول اولڈ ملکپوہ , مین مارکیٹ ملکپورہ شامل ہے۔ اس دوران مختلف مقامات پر عام لوگوں و سکولی بچوں نے اچھی خاصی تعداد میں شمولیت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمانڈینٹ شری چین سنگھ نے پانی کے بچاو¿ پروگرام پر عام لوگوں و سکولی بچوں کو پوری پوری جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ہر روز پانی کی کمی ہورہی ہے اور عام لوگوں کو چاہیے کہ وہ پانی کا جائز استعمال کریں۔ جیسے کہ انسان کپڑے دھوتا ہے اور وہ پانی زیادہ خراب نہیں ہوتا ہے کہ اس سے پھینک دیا جائے بلکہ اس سے سبزی والی کھیت میں ڈالا جائے یا کسی دوسری جگہ استعمال کیا جائے تاکہ پانی کی کمی محسوس نہیں ہو گی۔ اسطرح سے انہوں نے مختلف مقامات پر عام لوگوں و سکولی بچوں کو ہر طرح سے پانی کے بچاو¿ کے بارے میں جانکاری دی۔اس پروگرام میں موجود عام لوگوں میں نیشنل کانفرنس لیڈر محمد حنیف ملک,محمد شفیع ملک, ماجد ملک,محمد یاسین بٹ, صابر علی وانی و دیگران شامل ہیں۔