کشمیر میں ثالثی مودی کی اجازت ملنے پر:ٹرمپ

0
0

 

یواین آئی

واشنگٹنامریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کشمیر مسئلے پر ثالثی کا ذکر چھیڑتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کے لئے تیار ہیں لیکن ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی اجازت دیں گے تبھی وہ بات آگے بڑھائیں گے ۔ مسٹر ٹرمپ نے صحافیوں کے ایک سوال پر کہا،“حقیقت میں یہ سب ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی پر منحصر کرتا ہے ۔وہ چاہیں گے تبھی اس مسئلے میں مدد کے لئے تیارہوں۔”انہوں نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مسٹر خان سے ملاقات کی ہے ۔وہ چاہتے ہیں کہ دونوں (مسٹر مودی اور مسٹر خان)مل کر کام کریں۔دراصل مسٹر ٹرمپ یہ بیان جمعہ کو آسیان ملکوں کے وزرائے خارجہ کی بینکاک میں چلنے والی میٹنگ کے د وران ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو سے ملاقات سے پہلے آیا ہے ۔ مسٹر جے شنکر نے امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد ٹویٹ کیا،“آج صبح مائک پومپیو کو واضح الفاظ میں مطلع کرایا گیا ہے کہ کشمیر پرکوئی بھی بحث اگر کبھی ممکن ہے تو صرف اور صرف پاکستان کے ساتھ ”۔ مسٹر ٹرمپ نے اس سے پہلے بھی کشمیر مسئلے کو حل کرنے کے لئے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی کے طور پر کام کرنے کا بیان دیا تھا لیکن ہندوستان نے اسے خارج کردیاتھا۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا