ایسا کوئی فیصلہ نہ لیا جائے جس سے ریاست کو نقصان ہو:غلام نبی آزاد

0
0

کانگریس جماعت کے جموں و کشمیر پالیسی پلاننگ گروپ کا اہم اجلاس منعقد
جموں و کشمیر کی عوام میں پائی جانے والی تشویش پر ہوا تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک

جموںکانگریس جماعت کے جموں و کشمیر پالیسی پلاننگ گروپ ایک اہم اجلاس زیر قیادت سابق وزیر اعظم ہند ڈاکٹر منموہن سنگھ منعقد ہوا جس میں ، ڈاکٹر کرن سنگھ سابق صدر ریاست، غلام نبی آزاد لیڈر حزب اختلاف راجیہ سبھا، پی چدمبرم سابق وزیر داخلہ، امبیکا سونی جی ایس انچارج جموں و کشمیر، طارق حمید کرہ ممبر سی ڈبلیو سی ، غلام احمد میر صدر پی سی سی جموں و کشمیر ، رگزن جوہر سابق سی ایل پی لیڈ ر موجود تھے ۔اس موقع پر مرکزی وزارت داخلہ اور رحکومت جموں و کشمیر کی جانب سے جاری بیانات پر اظہار تشویش کیا گیا جس سے ریاست میں ایک افرا تفری کا ماحول پایا جا رہا ہے ۔واضح رہے ریاست میں مزید سکیورٹی فورسز ، امر ناتھ یاتریوں اور سیاحوں کے نام جاری ایڈوائزریوں سے ریاستی عوام میں تشویش کا ماحول پایا جا رہا ہے ۔وہیں گروپ نے حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی فیصلہ نہ لیا جائے جس سے نقصانات نہ ہوں ۔علاوہ ازیں گروپ نے دفعہ 35Aاور 370کی منسوخی کے متعلق ریاستی عوام میں پائے والے خوف پر بھی تبادلہ خیا ل کیا اور حکومت پر زور دیا کہ ریاست کو دئے گئے آئینی حقوق کو برقرار رکھا جائے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا