منظورحسین کیلئے پردھان منتری آواس یوجناکی کوئی آس نہیں؟

0
0

رہائشی مکان گرنے کے دہانے پہ،ضلع انتظامیہ راجوری سے فوری مداخلت درکار
سیارف خان
منجا کوٹ جہاں ایک طرف سرکار بڑے بڑے دعوے کرتی ہے کہ ہر گاو¿ں میں پی ایم اے وائی اسکیم کے تحت غریب لوگوں کو مکانات بنانے کے لیئے سرکار مدد کے طور پر رقم دے رہی ہے ۔وہی کچھ علاقے ایسے بھی ہیں جہاں پر پی ایم اے وائی اسکیم کی لوگوں کو معلومات ہی نہیں ہے۔یا پھر غریب لوگوں کا سرکار کی طرف سے کی گئی پی ایم اے وائی سروے لسٹ میں نام ہی نہیں ہے۔انہی لوگوں میں ککورہ کے رہنے والے منظور حسین بھی شامل ہیں۔منظور حسین ایک بہت ہی غریب شخص ہیں ان کا کہنا تھا کہ پی ایم اے وائی کی سروے لسٹ میں ان کا نام نہیں ہے۔مکان کی مرمت کرانے کے لیے ان کے پاس پیسے کی کمی ہے۔مکان کی حالت خستہ بنی ہوئی ہے۔کسی بھی وقت یہ مکان گر سکتا ہے اور بہت ہی بڑا جانی و مالی نقصان ہو سکتا ہے۔لہٰذا ان کی سرکار سے اور ضلع انتظامیہ سے گزارش ہے کہ گھر بنوانے میں ان کی مدد کی جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا