زیارت سید زیرک شاہ ثمنانیؒ کو اوقاف انتظامیہ پونچھ نے اپنی نگرانی میں لیا

0
0

ایڈمنسٹریٹراوقاف اسلامیہ پونچھ ریاض آتش کی آتشی رفتار
افتخار جعفری/آکاش ملک

سرنکوٹوقف املاک کی لوٹ کھسوٹ پرلگام کسنے اوراِسے تحفظ فراہم کرنے کیلئے ایڈمنسٹریٹر اوقاف اسلامیہ پونچھ ریاض آتش اپنی آتشی رفتار کیساتھ سرگرم عمل ہیں، اس مہم میں ایک اوربڑی کامیابی انہیں اس وقت ہاتھ لگی جب ایڈمنسٹریٹر اوقاف اسلامیہ پونچھ ریاض آتش نے ہمراہ انسپکٹر اوقاف و مع پولیس پارٹی زیارت سید زیرک شاہ ثمنانیؒ کو اوقاف انتظامیہ کے تحت لایا۔ تفصیلات کے مطابق مقامی لوگوں نے عرصہ دراز سے اس زیارت پر قبضہ جما رکھا ہوا تھا اور جو بھی نیاز ونذر زیارت پر چڑھائی جاتی اس کا کوئی حساب کتاب نہیں رکھا جاتا تھا۔اوقاف انتظامیہ کے موقعہ پر پہنچنے کے بعد مقامی لوگوں کے ساتھ نوک جھوک ہوئی جس کے بعد بعد باضابطہ طور پر اوقاف اسلامیہ نے اس زیارت کو اپنے زیر قبضہ لے لیا۔اوقاف اسلامیہ کی جانب سے کی گئی اس اہم کارروائی سے امت مسلمہ خاص کر دینی مدارس انواع حضرات کی تنخواہیں اور دینی کاموں کی فلاح و بہبود کے لئے مالی امداد میں اضافہ ہوگا۔غور طلب بات ہے کہ ریاض آتش نے جب سے بطور ایڈمنسٹریٹر اوقاف اسلامیہ پونچھ کا چارج سنبھالا ہے تب سے انہوں نے متعدد مقامات کو اوقاف کے قبضہ میں لیا ہے جس میں خصوصی طور پر سرنکوٹ درو شہید زیارت اور قبرستان کو اپنی تحویل میں لینا قابل ذکر ہے جہاں سے لاکھوں روپے سالانہ کی آمدنی اوقاف کو ہوگی۔اس کے بعد موصوف نے سید حلیمؒ زیارت فضل آباد کو اوقاف کی تحویل میں لیا جہاں سے اوقاف اسلامیہ کو معقول آمدن حاصل ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ ڈھیریاں تکیہ شریف بابا غلام شاہ بادشاہؒ کو بھی موصوف نے گزشتہ دنوں اوقاف کے زیر انتظام لیا جس سے بھی لاکھوں روپے کی آمدن اوقاف اسلامیہ کو حاصل ہوگی۔ عوام نے موصوف کی کارکردگی کو عوام دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان زیارات سے حاصل ہونے والی آمدنی سے سرنکوٹ میں ایک یونیورسٹی قائم کی جا سکتی ہے جس میں غریب اور نادار بچوں کو مفت تعلیم دینے کے علاوہ یتیم بچیوں کی شادیوں کے لئے رقومات کی فراہمی اور دیگر علماءحضرات کی تنخواہیں اسلامی مدرسوں میں بچوں کو کھانے پینے کی لوازمات اور بے شمار دینی کاموں میں اخراجات کئے جاسکتے ہیں خاص کر جس قدر بھی قبرستان تحصیل کے طول و عرض میں موجود ہیں کی دیوار بندی یا قطار بندی بھی کروائی جا سکتی ہے عوام نے سپیشن آفیسر اوقاف ریاست جموں و کشمیر ڈاکٹر ماجد جہانگیر ایڈمنسٹریٹر اوقاف پونچھ ریاض آتش کو اس کار خیر کو سرانجام دینے کے لئے مبارکباد پیش کی اور اپنا بھرپور تعاون دینے کی یقین دہانی کروائی۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا