ارد و بھون مےں منعقدہ تخلےقی ادب پےنل کی مےٹنگ کا انعقاد
لازوال ڈیسک
نئی دہلیہند وستان ازمنہ¿ قدےم سے ہی قصے کہانےوں اور دےگر علوم وفنون کی وجہ سے عالمی شہرت کا حامل رہا ہے۔ےہاں بہت سی بولےاں اورزبانےں رائج ہےں۔ان زبانوں میں ادب کا بیش بہا خزانہ ہے۔کونسل ان خزانوں میں سے بہترےن اور منفرد کہانےوں کاانتخاب کرکے اردو زبان مےں ترجمہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔یہ باتےں کونسل کے ڈائرےکٹرڈاکٹر شےخ عقےل احمد نے اردو بھون مےں منعقدہ تخلےقی ادب پےنل کی مےٹنگ مےں کےں۔ انھوںنے مزےد کہا کہ آج بچوں کے تخلیقی ادب پر زےادہ توجہ دےنے کی ضرورت ہے۔ اےسے مےں کونسل کی ذمے داری بنتی ہے کہ ہندوستان کی علاقائی زبانوں کی اےسی نادر وناےاب کہانےوں کا اردو مےں ترجمہ کراےا جائے جوبچوں کے شوق مطالعہ کو پروان چڑھانے مےں معاون ثابت ہو۔ ڈاکٹر شےخ عقےل احمد نے کہا کہ اردو مےں بچوں کے لےے اچھی کہانےوں کے انتخاب کے لےے ساہتیہ اکےڈمی اور بھارتیہ گےان پےٹھ جےسے بڑے اداروں سے گفتگو کی جائے گی۔مےٹنگ کی صدارت کررہے مشہور ومعروف تخلےق کار پروفےسر گنگا پرساد بمل نے کہا کہ اردو کی تروےج واشاعت کے لےے اےک بہتر طرےقہ یہ ہے کہ عالمی زبانوںمےں لکھی گئی بہترےن کہانےوں کا اردو مےں ترجمہ کےاجائے تاکہ اےک دوسرے کی تہذےب وثقافت کو سمجھنے مےں مددملے۔ انھوںنے کہا کہ اس سمت مےںقدم بڑھاتے ہوئے کونسل بہت جلد اےسی کہانےاںشائع کرنے جارہی ہے جس کا عنوان’ عالمی کہانےاں‘ہوگا۔اس موقع پر بلراج بخشی نے کہا کہ کونسل کی تارےخ مےں یہ اےک اہم کارنامہ ہوگا۔ مےٹنگ مےں جن نئی کتابوں کی اشاعت پر ممبران نے اطمےنان ومسرت کا اظہار کےا،ان مےں محمود اےاز کی تحرےرےں ’ صرف تمھارے لےے‘ اور ’اےک ندی نام سرسوتی‘ قابل ذکر ہےں۔مشہور فکشن نگار شموئل احمد نے کونسل کے اس اقدام کی تعرےف کی اور کہا کہ اےسے تراجم سے مختلف زبانوں کی باتےں ہماری زبان مےں منتقل ہوں گی اور دوسری قوموں کی تہذےب وثقافت کو ان کہانےوں کے توسط سے ہم کسی حد تک سمجھ سکےں گے۔مےٹنگ مےںنئے منصوبوںاور تجاوےز پر بھی غور وخو ض کےا گےا ۔ مےٹنگ مےں جناب ملک زادہ جاوےد، جناب بلراج بخشی، محترمہ سلمیٰ صنم، جناب شبےر احمد، محترمہ مہر افروزکے علاوہ ڈاکٹر شمع کوثر ےزدانی اسسٹنٹ ڈائر کٹر اکےڈمک، ڈاکٹر فےروز عالم اسسٹنٹ اےجوکےشن آفےسر، محترمہ آبگےنہ عارف ٹےکنکل اسسٹنٹ ، محمد شہاب الدےن رےسرچ اسسٹنٹ اور ڈاکٹرشاہد اخترموجود رہے۔