بہرامپورہ رفیع آباد میں چوروں نے کیا دو دکانوں کا صفایا۔

0
0

میر فردوس احمد ۔

سوپور سے محض 5 کلو میٹر دور شمالی کشمیر کا ایک بہت بڑا گاؤں بہرامپورہ رفیع آباد میں چوروں نے رات کے دوران نقب لگا کر لاکھوں روپیہ ہوزری اور گا رنمنٹس کے پینٹ اور شرٹ اڑالئے۔ بتایا جاتا ہے ظہور احمد ولد غلام نبی گنائی ساکنہ بہرامپورہ کے دکان سے لاکھوں روپیوں مالیت کے سامان اڑا لینے میں کامیابی حاصل کی ۔جبکہ کریانہ دکان کے مالک غلام محمد میر ولد عبدل رحمان میر کے دکان سے 75 ہزار روپیہ کی مالیت کا کریانہ کا سودا وسلف اڑا کر رات کی اندھیری کا فائیدہ اٹھانے میں کامیاب ہوئے ۔ عینی شاہدین کے مطابق صبح سویرے جب لوگوں نے شٹرنگ کو توڑتے ہوئے دیکھا تو وہ سکتے میں آگئے اور لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے واویلا کیا ۔ اور پولیس انتظامیہ کو مطلع کرکے چوروں کو ڈھونڈ نکالنے اپیل کی آخری اطلاع ملنے تک پولیس کی ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچ گئی ہے ۔اور ایف آر آئی درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا