ناظم علی خان
مینڈھر//نیشنل کانفرنس سنئیر لیڈر و سابقہ ایم ایل سی ایڈووکیٹ رحیم داد نے اپنے پریس بیان میں سرکار سے مانگ کی ہے کہ مینڈھر میں محکمہ تعمیرات عامہ کے نامکمل پڑے پروجیکٹوں کو جلد سے جد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بیشتر سڑکیں اور پل جن کا کام کئی برسوں سے چل رہاہے لیکن ابھی تک وہ نامکمل ہیں اس سست رفتار کام کی وجہ سے عوام کو خمیازہ بھگتنا پڑتاہے ایڈووکیٹ نے کہا کہ حال ہی ہوئے کئی درد ناک سڑک حادثو ںکی وجہ خراب سڑکیں ہی ہیں حالیہ دنوں میں تحصیل بالاکوٹ کے گاﺅں سوئیاں کی ایک ٹیچر خاتون نالہ کراس کرتے ہوئے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی اس حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سابقہ ایم ایل سی نے کہا کہ اگر پل ہوتا تو شاید ٹیچر خاتون آج زندہ ہوتی ایڈووکیٹ رحیم داد نے مرکزی سرکار و ریاستی گورنرر انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر پونچھ سے اپیل کی ہےکہ مینڈھر کے نا مکمل پڑے پروجیکٹوں پر جلد سے جلد کام شروع کرواکر انہیں مکمل کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سخی میدان کلا ئی روڑ،مینڈھر بی جی روڑ،ہرنی سرنکو ٹ اور دیگر علاقی روڑیں جس میں ڈاک بنگلہ تا گوہلد بالاکوٹ روڑ،جگال تا کلیاں،پٹھانہ تیر ،اڑی سڑھوتی ،بالاکوٹ مینڈھر ،نڑول لور شینکھٹا چہڑاں روڑ ،پر دوبارہ مرمت کی جائے اور بلیک ٹاپنگ کی جائے کیوں کہ سخت بارشوں کی وجہ سے یہ روڑیں بڑے بڑے کھڈوں میں تبدیل ہوچکی ہیں اور آئے دن حاثوں میں معصوم لوگوں کی جانیں جارہی ہیں ان رکے ہوئے پروجکیٹوں پر کام جلد از جلد شرو ع کرواکر کام مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو راحت کی سانس مل سکے