آنگن واڑی سینٹروں میں ورکرز کی آسامیاں بھرنے کے لئے بڑے پیمانے پر رشوت کا اندیشہ !

0
0

عوام نے گورنرر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل ۔لسٹ کو دوبارہ نکالنے کی مانگ ، آج مینڈھر میں محکمہ کے خلاف زور دار احتجاج
لازوال ڈیسک
مینڈھر//محکمہ سوشل ویلفیئر میں آئے روز طرح طرح کی خامیاں سامنے آرہی ہیں اس میں چاہے آنگن واڑی سینٹروں پر راشن کا مسئلہ ہو یا حالیہ لسٹ جو آنگن واڑی سینٹروں میں نئی آسامیوں کے لئے درخواستیں طلب کی گئیں تھیں اس میں محکمہ کی جانب سے کسی بھی طرح سے صاف و شفاف بھرتی نہیں کی گئی اسی سلسلہ میں آج مینڈھر کے نوجوانوں نے سی ڈی پی او ادفتر کے سامنے زور دار احتجاج کیا انکی مانگ تھی کہ ان آسامیوں کو پر کرنے کے لئے محکمہ نے رشوت کا سہارا لیا ہے جسکی وجہ سے مستحق لوگوں کو نظر انداز کرتے ہوئے رشوت کے بل بوتے ایسے لوگوں کو تعینات کیا گیا ہے جنکا نہ تو میرٹ بن رہاہے نہ ہی وہاں کے مقامی ہیں احتجاج کررہے نوجوانوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پنچائت ہرموتہ کے رہنے والے عمران خان نے کہا کہ تحصیل مینڈھر میں 13آسامیاں بھرنے کے لئے محکمہ نے درخوااست طلب کی جس میں واضح طور یہ بتا یا گیا تھاکہ جس وارڈ میں یہ آنگن واڑی سینٹر منظور ہوا ہے وہاں کا مقامی ہونا لازمی ہے لیکن اپنے ہی بنائے قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے محکمہ نے باہر سے لوگوں کو وہاں تعینا ت کیا ہے جو مقامی لوگوں کو قابل قبول نہیں ہے انہوں نے کہا کہ بلاک مینڈھر کے لئے 13آنگن واڑی سینٹر منظور ہوئے تھے لیکن جب انہوں نے درخواستیں طلب کی تو صر ف نو مراکز کے لئے ۔وہیں احتجاج کررے لوگوں کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے پورے ضلع میں منظور شدہ سینٹروں کا انٹرویو اکھٹے لیا اور جب منتخب امیدواروں کی لسٹ نکالی تو ڈسٹرک کی تمام بلاکوں کی لسٹ بروقت نکالی لیکن مینڈھر کی لسٹ کو آٹھ نومہینے کیوںدباکے رکھا ۔عمران نے کہا کہ آٹھ ماہ کا انتظار کرنے کے بعد سی ڈی پی او مینڈھر کے سبکدوشی کے چند روز قبل منتخب امیدواروں کی لسٹ نکالنا بڑے پیمانے پر رشوت کا شک ہے لہذا ہم آج ریاستی گورنرر و متعلقہ اعلی آفیسران سے مانگ کرتے ہیں کہ بناوقت ضائع کئے اس لسٹ کو کالعدم قرار دے کر از سر نو نکالا جائے لوگوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کو ایسی کیا دلچسبی ہے کہ مقامی امیدواروں کونظر انداز کرکے دوسری وارڈ سے لوگوں کو وہاں تعینا ت کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ جب اس لسٹ کو نکالا گیا تو مقامی لوگوں کی طرف سے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کی گئی کہ پورے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد امیدواروں کو تعینات کیا جائے لیکن سی ڈی پی او مینڈھر نے راتوں رات ان امیدواروں کو جوائن کرلیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ محکمہ میں کچھ تو دال میں کالا ہے بتادیں کہ لوگوں کے عذرات کے بعد ڈسی پونچھ نے 26/07/2019کو ایک آرڈر جاری کیا ±(ICDS/M/244-45/2019)±ّ±±ّ±±±±جس میں واضح طور پر کہا گیا تھا کہ جب تک پوری جانچ پڑتا ل نہ ہو کسی کو بھی جوائن نہیں کیا جائے گا لیکن سی ڈی پی او مینڈھر و پی او پونچھ نے اس آرڈر کو بالائے طاق رکھکر ان امیدواروں کو جوائن کرلیا جو مستحق امیدواروں کے لئے ایک بڑا دھچکا ہے ۔`

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا