مودی حکومت کو ملی بڑی کامیابی

0
0

طلاق ثلاثہ بل راجیہ سبھا میں بھی منظور
لازوال ڈیسک

نئی دہلیلوک سبھا کے مانسون سیشن میں جمعرات کو طلاق ثلاثہ بل پیش کیا گیا تھا۔ بل پرپورے دن بحث کے بعد شام کو یہ بل لوک سبھا میں پاس ہوگیا۔طلاق ثلاثہ بل راجیہ سبھا میں منظورہوگیا ہے۔ اس طرح سے مودی حکومت نے ایک بارپھر بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ کیونکہ بی جے پی اپوزیشن جماعتوں اورمسلم رہنماوں کی مخالفت کے باوجود اس بل کو پاس کرانے کے لئے بضد تھی۔ اس سے قبل یہ بل راجیہ سبھا میں منظور نہیں ہوسکا تھا، لیکن آج مودی حکومت یہ بل منظورکرانے میں کامیاب ہوگئی۔ راجیہ سبھا میں طلاق ثلاثہ بل کی حمایت میں 99 ووٹ پڑے جبکہ اس کی مخالفت میں 84 ووٹ پڑے۔راجیہ سبھا میں ا?ج تین طلاق بل پربحث کے دوران بل کو سلیکٹ کمیٹی کے پاس بھیجنے کی تجویز خارج ہوگئی۔ سلیکٹ کمیٹی کے پاس بھیجنے کی تجویز کے حق میں 84 اوراپوزیشن میں 100 ووٹ پڑے۔ طلاق ثلاثہ بل کواب سلیکٹ کمیٹی کے پاس نہیں بھیجا جائے گا اوراب کوئی ترمیمی تجویزبھی نہیں آئے گی۔ اس سے قبل اپوزیشن لیڈرغلام نبی آزاد نے اس بل کو سلیکٹ کمیٹی کے پاس بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس کی مخالفت کی تھی۔اس سے قبل بی جے پی نے اپنےاراکین پارلیمنٹ کےلئے وہپ جاری کیا تھا اوراپنے تمام اراکین پارلیمنٹ کو ایوان میں موجود رہنےاورطلاق ثلاثہ بل کی حمایت کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ اس سےقبل لوک سبھا میں پہلے ہی اس بل کومنظورکیا جا چکا ہے۔ جمعرات کولوک سبھا میں طلاق ثلاثہ بل پیش کیا گیا تھا۔ بل پرپورے دن بحث کے بعد شام کو یہ بل لوک سبھا میں پاس ہوگیا تھا۔ اس بل کے حق میں 303 اوراپوزیشن میں 82 ووٹ پڑے۔ کانگریس، ڈی ایم کے، این سی پی، ٹی ڈی پی اورجے ڈی یونے اس بل کی مخالفت کی تھی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا