تقرب کو کامیاب بنانے کے سلسلہ میں آفیسران کو اہم ذمہ داریاں سونپی
افتخار جعفری/آکاش ملک
سرنکوٹیوم آزادی کی تقریب کے پیش نظر سب ڈویڑنل مجسٹریٹ نے ڈاک بنگلہ سرنکوٹ میں آفیسران کے ساتھ میٹنگ کی جس دوران انہوں نے علیحدہ علیحدہ آفیسر ان کو ذمہ داریاں سونپی۔اس موقعہ پر میٹنگ میں تحصیلدار سرنکوٹ نائب تحصیلدار سرنکوٹ ٬ مختلف اسکولوں کے پرنسپل صاحبان ؛ ٹی ایس او بفلیاز و دیگر تحصیل انتظامیہ کے اعلیٰ آفیسران شریک ہوئے۔موصوف نے میٹنگ میں شرکاءکو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی کی تقریب کی تمام تر تیاریاں قبل از مکمل ہو جانی چاہیے جس کے لئے انہوں نے آفیسران کو علیحدہ علیحدہ ذمہ داریاں سونپی۔انہوں نے حفاظتی انتظامات کو مزید مضبوط و مستحکم بنانے پر بھی زود دیا اور کہا کہ شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ یوم آزادی کی تقریب کو منظم و مربوط طریقہ سے منائیں اور اپنا بھرپور تعاون پیش کریں۔