آخر کب ٹھیک ہوگا گورنمنٹ میڈکل کالج جموں کا نظام ؟؟

0
0

 

مریضوں کے درپیش مسائل کا ازالہ، انتظامیہ کی ذمہ داری
ممتاز تانترے
جموں // گورنمنٹ مڈیکل کالج بخشی نگر کا ہمیشہ ہی سرخیوں میں رہنا کوئی نئی بات نہیں ہے ،یہاں پر آئے دن مریضوں کی شکایت رہتی ہے ہسپتال میں وقت پر کوئی نا کوئی پریشانی ضرور ہوتی ہے۔آج بھی جب زرائع ابلاغ کا نمائندہ ہسپتال میں گیا۔لفٹ نا چلنے کی وجہ سے مریضوں کو ایک وارڈ سے دوسرے وارڈ میں شفٹ کرنے میں مریضوں کو کافی تکلیف ہوتی ہے۔جب کے پہلی منزل سے چوتھی منزل پر لے جانے میں دس منٹ کا وقت لگتا ہے۔جو دس منٹ مریض اور اسکے ساتھ آئے ہوے لوگوں کے لئے ایک سال کے برابر ہوتا ہے۔وہاں پر ہسپتال میں اور بھی کافی لوگوں نے یہ الزام لگایا کہ وہ دور دور سے اپنا علاج کروانے کی غرض سے اس ہسپتال کا رخ کرتے ہیں۔مگر ڈاکٹر کہ وقت پر نہ ہونے کی وجہ سے مایوس ہو کر واپس جانا پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا