مطالبات پورے نہ ہوئے تو ہڑتال کی جائے گی :محمد رفیع خان
عمران شفیع
تھنہ منڈی // جموںپٹوار ایسوسیشن تھنہ منڈی کے صدر محمد رفیع خان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ حکام کی جانب سے پٹواریوں کی مانگوں کی جانب سرد رویہ اور غیر سنجیدہ رخ انتہائی افسوس ناک ہے۔خان نے مزید کہا کہ اگر عید تک انکے مطالبات کو حل نہ کیا گیا تو ریاست بھر کہ پٹواری و گرداور کو مجبورً ہڑتال کا راستہ اپنانا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ پٹواری طبقہ دن رات کام کرتا ہے مگر جب انکے مطالبات اور جائیز مانگوں کی حصولیابی کا معاملہ آتا ہے تو بھی حکام پیٹھ پھیر لیتے ہیں اور لیت ولعل سے کام لیا جاتا ہے جو کہ انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔خان نے مزید کہا کے انتظامیہ کے 36 محکمہ جات کو ہینڈل کرنے والا پٹوار طبقہ 24×7 کام کرتا ہے مگر گزشتہ کئی سالوں سے انکے مطالبات کی طرف کسی بھی سطح پر کوئی بھی ضروری قدم نا اٹھایا گیا ہے جس کے چلتے طبقہ کی شدید حوصلہ شکنی ہوئی ہے اور اب صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اور گورنر انتظامیہ کو فوری طور پر اس طرف اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر مظفر لون ،ایاز مرزا،عابد جاوید،ذولفقار احمد رکتاز احمد،ایاز احمد ، عارف محمود وسیم اعظم گزالہ وغیرہ شامل تھے۔