این ایس ایس یونٹ ڈگری کالج کشتواڑ کے زیر اہتمام سوچھ ابھیان پر تقریب منعقد

0
0

این ایس ایس کے رضاکاروں نے لوگوں کے گھروں میں جا کر سوچھتا کا پیغام دیا
لازوال ڈیسک

کشتواڑ//گورنمنٹ ڈگری کالج کشتواڑ کے این ایس ایس یونٹ کشتواڑ کے طلبہ نے قصبہ کشتواڑ کے پنڈت گام تا زیور میں گھر گھر جا کر سواچھ بھارت ابھیان پر ریلی نکالی اور اس دوران طلبہ نے لوگوں کے گھروں میں جا کر سوچھ بھارت ابھیان پر بیداری پیغام کیا ۔ ین ایس ایس یونٹ کے طلبہ نے لوگوں کے گھروں میں جاکر مومی لفافہ کو استعمال نہ کرنے کی صلاع دی اور ڈسٹبین استعمال کرنے پر زور دیا۔ اس دوران لوگوں نے بھی این ایس ایس یونٹ کا شکریہ ادا کیا ۔واضح رہے این ایس ایس یونٹ لوگوں کے گھروں دوکانوں میں جا کر وزیر اعظم ہند کے خواب کو آگے پہنچا رہے ہیں جس سے عام لوگوں کو گندگی سے نجات ملے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا