منشیات محالف بیداری کیمپ کا بھی کیا انعقاد
زبیر احمد
کرناہ// اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرولر بارامولہ وکپواڑہ نے دو دن کا دورہ کرناہ کیا۔اس دوران انہوں نے کئی ایک ڈرگ سٹوروں کا معائنہ کرنے ساتھ ساتھ منشیات محالف بیداری کیمپ بھی منعقد کیا ۔اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرولر بارامولہ و کپواڑہ نے ہفتے سے دو دن کے دورہ کرناہ پر ہیں اس دوران انہوں نے علاقے کے کئی ایک ڈرگ سٹوروں کا معائنہ بھی کیا اور وہاں موجودادویات کی معیارکی جانچ کی ڈرگ کنٹرولر کے ہمراہ ڈرگ انسپکٹر کپواڑہ بھی تھے، اپنے دو دن کے دورے میں انہوں نے ہائر سکنڈری سکول ٹنگڈار میں منشیات محالف ایک بیداری کیمپ کا بھی انعقاد کیا ،جس میں انہوں نے طالبات کو منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں جانکاری فراہم کی، وہیں ڈرگ و کیمیسٹ ایسوسی ایشن کرناہ نے اپنی باڑی تشکیل دی جس میں ارشاد احمد بابا صدر منتخب کئے گئے۔