تھنہ منڈی اسپتال کا درجہ فوری طور پر بڑھایا جائے:شکیل میر

0
0

عمران شفیع

تھنہ منڈی//چیئر مین میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی و سنیئر کانگریس لیڈر نے ریاستی گورنر و انتظامیہ سے مانگ کی ہے کے تھنہ منڈی سب ڈویژن کے مرکزی ہسپتال کو فوری طور پر سب ضلع ہسپتال کا درجہ دیا جائے تاکہ غریب عوام کی مشکلات کا فوری آزالہ ہو سکے۔میر نے افسوس کا اظہار جتاتے ہوئے کہا کہ سب ڈویژن تھنہ منڈی کی مجموعی آبادی 2011 کے شمار میں ایک لاکھ تک جا پہنچی ہے۔ وہاں اتنی کثیر آبادی کیلئے محض ایک P.H.C پرائیمری ہیلتھ سینٹر صرف ناکافی ہی نہیں بلکہ عوام کے ساتھ ایک بھدا مذاق ہے۔میر نے مزید کہا کہ جہاں علاقہ بھروٹ ،منگوٹہ ،درہ ،ڈنہ ،ڈھوک ،منہال ،عظمت آباد ،بھنگائی، شاہدرہ ،راجدھانی، کالس ،الال۔مجہور وغیرہ کی بیشتر پنچائیتیں سڑک رابطہ سے محروم ہیں اور جہاں مریضوں کو پیدل چلنے کی تکالیف برداشت کرنی پڑتی ہیں وہاں دوران بیماری یا ایمرجنسی میں حاملہ خواتین۔بزرگوں و معصوم بچوں کیلئے پہلے درجنوں میل کا پیدل سفر اور پھر تھنہ منڈی سے راجوری و جموں کا سفر نہائیت ہی قیامت خیز ہو جاتا ہے۔میر نے گور نر انتظامیہ سے مانگ کی کے وہ علاقہ کی معائشی حالت اور پسماندگی و دور افتادہ پن کو مد نظر رکھتے ہوئے اور مغل شاہراہ و زیارت شاہدرہ شریف میں روزانہ ہزاروں زائیرین کو دیکھتے ہوئے تھنہ منڈی ہسپتال کو سب ضلع ہسپتال اور ساتھ میں ایک ایمرجنسی ٹراما ہسپتال بھی تعمیر کروائے تاکہ غریب عوام کو راحت بخشی جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا