ادھمپور کے بہتر کل کے لئے نشے کو جڑ سے ختم کرنا وقت کی سب سے بڑی ضرورت : منکوٹیہ
ونے شرما
ادھمپور// ڈوگرا انقلاب ٹیم کے اہم لیڈر ، پینتھرز پارٹی کے ریاستی وزیر اور سابق ممبر اسمبلی بلونت سنگھ منکوٹیہ کی طرف سے گزشتہ کئی ماہ سے مسلسل نشے کے خلاف مہم چھیڑی گئی ہے، جس کے متعلقہ آج مسلسل نویں میراتھن دوڑ کا انعقاد کیا گیا جو صبح 6بجے کرمچی مانسر سے شروع ہوئی اور ہارس گراو¿نڈ میں اختتام ہوئی۔ تیز بارش کے باوجود بھی سینکڑوں نوجوانوں نے اس دوڑ میں حصہ لے کر نشہ آزاد معاشرے بنانے کا عہد کیا۔ اس موقع پر ڈوگرا انقلاب پارٹی کے وزیر سرجیت سنگھ موجود رہے. غیر سرکاری تنظیم ڈوگرا انقلاب ٹیم کی طرف سے گزشتہ کئی سالوں سے نشے کے خلاف عوام کی سطح پر مہم چھیڑی گئی ہے جس کے تحت بہت سے میراتھن ریس اور کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جا چکا ہے ۔جس متعلقہ 22 ستمبر کو میگا میراتھن منعقد کیا جائے گا جس میں پہلا فاتح کو 31000، دوسرے مقام پر رہنے والے کو 21000 تیسرے مقام والے کو 11000 کے ساتھ ساتھ دیگر 100 فاتحین بھی اجر رقم دی جائے گی۔وہیں منکوٹیہ نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈوگرا انقلاب ٹیم شروع سے ہی نشے کو جڑ سے مٹانے کے شوقین ہے اور اس کے متعلقہ عوام کی سطح پر کام کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ مسلسل میراتھن دوڑ مختلف علاقوں میں منعقد کرنے کا صرف ایک ہی مقصد ہے نشے کو جڑ سے ختم کرنا اور میراتھن ریس اور کھیلوں کے مقابلوں سے ہم اپنے نوجوانوں کو نشے سے دور رکھ سکتے ہیں۔منکوٹیہ نے اسے پاکستان کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نشے کی طرف سے ہمارے نوجوانوں کو کھوکھلہ کرنے کی سازش کر رہا ہے جو وہ کسی بھی قیمت پر کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اس موقع پر منکوٹیہ کی طرف سے نوجوانوں کو نشے سے دور رہنے اور زندگی میں ایک شخص سے نشہ چھڑانے کی بھی حلف دلایا گیا۔منکوٹیہ نے معاشرے کے تمام طبقے کے لوگوں سمیت سیاسی و غیر سیاسی پارٹیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتا نشہ سب کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے اور اس کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے ہمیں سیاست سے اوپر اٹھ کر ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ منکوٹیہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 4 برسوں سے ادھمپور شہر میں چٹے نام کا نشہ بڑھتا جا رہا ہے جس میں ابھی تک 50 کے قریب ہمارے نوجوان موت کا شکار ہو چکے ہیں ۔منکوٹیہ نے کہا کہ وہ کسی بھی قیمت پر ادھمپور کے نوجوانوں کو اس نشے کا شکار نہیں ہونے دیں گے اور اس کے متعلقہ ہی مسلسل میراتھن دوڑ کا اعلان کیا جا رہا ہے، انہوں نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ اگلے اتوار میراتھن دوڑ جگان علاقے میں کروائی جا رہی ہے ۔وہیں منکوٹیہ طرف سمیت وزیر سرجیت سنگھ اور دیگر اعلی شخصیات کی طرف فاتح رہے نوجوانوں کو نوازا بھی کیا گیا جس میں پہلے نمبر پر رہنے والے کرن چنڈیل کو بادشاہ اعجاز بشیر سونریا طرف 3100 کی اجر رقم دے کر نوازا گیا، وہیں دوسری جگہ پر رہنے والے ارون چنڈیل کو امت کھجوریہ کی طرف 2100 اجر رقم دیکھ کر نوازا گیا، وہیں تیسرے مقام پر رہنے والے عمر کو سرپنچ اشوک شرما طرف سے 1100 کی اجر رقم دے کر نوازا گیا۔وہیں اس کے ساتھ ہی دیگر تمام سات فاتحین بھی 500 -500 کی اجر رقم دے کر نوازا گیا ۔