بنی بسوہلی سڑک بند کر مقامی لوگوں نے کیا احتجاج
حافظ قریشی
بسوہلی // بسوہلی کے سیتل نگر میں پانی کی پائپ لائن خراب ہونے کے سبب پانی بحران پیدا ہوگیا ہ ہے، شیتل نگر کے لوگوں نے آج بنی بسوہلی سڑک کو بند کرکے محکمہ کے خلاف احتجاج کیا ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقے میں میں پانی کی پائپ لائن خراب ہونے کے سبب اہل علاقہ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ۔تاہم لوگ برسات کا گندا پانی پینے پر مجبور ہوگئے ہیں ،انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے پہلے اہلِ علاقہ کی پائپ لائین بارشوں کے کارکن ٹوٹ گئی تھی ،ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد بھی ابھی تک محکمہ کی جانب سے پانی کی سپلائی کو بحال نہیں کیا گیا، جس کے چلتے علاقے میں میں پانی بحران پیدا ہوگیا ہے اور عوام زندگی کی بنیادی ضرورت پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ جبکہ محکمہ خاموش تماشائی ہے اور شیتل نگر کے غریب لوگ پانی خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے اور دور آفتاد ہ علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں۔ جبکہ بارہا متعلقہ حکام کی توجہ اس جانب مبزول کروائی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی، جس سے عوامی حلقے میں حکومتی عدم توجہی پر سخت نالاں ہے۔ جسکے باعث لوگ مجبور ہو کر احتجاجی راستہ اختیار کرنا پڑا۔ انھوں نے بنی بسوہلی کو مسلسل دو گھنٹوں تک بند رکھا اس درمیان شاہراہ پر سے گاڑیوں کی آمدورفت بھی متاثر ہو کر رہ گئی دریں اثناءموقع پر پہنچ کر نائب تحصیلدار شیتل نگر الطاف حسین ملک نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ وہ علاقہ کی پانی سپلائی کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائیں گے اور جلد ہی علاقے میں پانی کی سپلائی کو بحال گیا جائے گا۔ تحصیلدار کی یقین دہانی کے بعد سڑک پر سے مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کیا۔