نعیم النسابٹھی کی 23سالہ نوکری صرف ضلع پونچھ میں !

0
0

سی ڈی پی او منڈی کے دفتر میں کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے ؟
منڈی کا چارج سنبھالنے کے بعدمختلف قسم کی پریشانیاں رونما ہوئی اور دفتر سے ریکارڈ بھی غائب تھا : انجم گنائی
عمرارشدملک

منڈی : ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی میں کزشتہ تین دنوں سے سی ڈی پی او دفتر سے مختلف قسم کے بیان جاری ہورہے ہیں جس سے یہ بات تو واضح ہے کہ سی ڈی پی او منڈی کے دفتر میں کچھ تو ہے جس کی پردہ داری کی جارہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ائی سی ڈی ایس کی مشن ڈائریکٹر نے 9جولائی کو ایک ٹرانسفر آڈر زیرنمبر 430جاری کیا جس میں ائی سی ڈی ایس کے چار ملازمین (سی ڈی پی او) کی ٹرانسفر کی گئی اور اسی آڈر کے تحت نعیم النساءبٹھی کو منڈی سے بالاکوٹ تبادلہ کیا گیا جبکہ انجم گنائی کو ریاسی سے منڈی بطور سی ڈی پی او تعینات کیا جس کے بعد 10جولائی کو انجم گنائی نے منڈی میں بطور سی ڈی پی او کا چارج سنبھالا اور اپنے کام کا سلسلہ شروع کردیا اس دوران انجم گنائی نے دفتر کی مشکلات اور پریشانیوں کا جائزہ بھی لیا اور معلوم ہوا کہ دفتر کا زیادہ ریکارڈ ہی دفتر سے غائب ہے ۔ وہیں سی ڈی پی او نعیم النسا بٹھی کے مطابق 12جولائی کو کورٹ سے سٹے حاصل کرنے کے بعد میں محکمہ کی طرف سے تربیت کے لئے جموں چلی گئی جس کے بعد جب میں واپس آئی تو میں نے چارج سنبھالا ۔اس موقع پر انجم گنائی سے رابطہ قائم کرنے پر انہوں نے بتایا کہ میں عدالت عظمیٰ کی عزت کرتی ہوں اور میں نے سی ڈی پی او منڈی کا چارج محکمہ کے حکم نامہ کے تحت لیا اور اگر نعیم النساءنے عدالت سے سٹے لیا تھا تو انہیں مجھے بتانا چاہیے تھا تاکہ میں خود ہی چارج ان کے حوالے کردیتی لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا اور ان کے مطابق 12جولائی کو عدالت سے سٹے مل گیا تھا تو پھر محکمہ کے اعلیٰ آفیسران نے مجھے کام کرنے سے کیوں نہیں روکا ۔ سی ڈی پی او انجم گنائی نے کہا کہ میں محکمہ کی عزت کرتی ہوں اور عدالت کے سٹے کی عزت بھی کرتی ہوں لیکن سٹے حاصل کرنے کے دس دن تک غائب رہنا اور پھر میں پنچایتوں میں بیداری مہم چلا رہی ہوں اور میری غیر موجوگی میں دفتر کا تالا توڑ کر چارج لینا یہ غیر قانونی حربہ ہے ۔سی ڈی پی اونعیم النسا کے مطابق میں دفتر کا تالا نہیں توڑا بلکہ روزمرہ کی طرح دفتر میں کام کیا اور جس ریکارڈ کی بات کی جارہی ہے تو وہ کام کے سلسلہ میں میر ے پاس گھر تھا ۔سی ڈی پی او انجم گنائی نے بتایا کہ میرے لئے کہتے ہیں کہ میں نے سیاسی سفارش پر منڈی میں سی ڈی پی او تعینات ہوئی تو یہ سو فیصد غلط ہے کیونکہ اگر سیاسی سفارش ہوتی تو پھر میری زیادہ تر تعیناتی ضلع پونچھ میں ہوتی جبکہ میری تعیناتی پہلی مرتبہ ضلع پونچھ میں ہوئی ہے اس لئے مجھ پر سیاسی سفارش کا الزام لگانا بےوقوفی ہوگی کیونکہ میں کبھی سیاسی لیڈروں کی سفارش پر تعینات نہیں ہوئی ۔انجم گنائی نے کہا کہ منڈی میں بطور سی ڈی پی او چارج لینے کے بعد مجھے کام کرنے میں کافی پریشانی ہوئی کیونکہ ریکارڈ بھی دفتر میں نہیں تھا اور دوسرا ورکروں اور ہیلپروں کے احتجاج بھی ہوتے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ کبھی نہیں کہتی کہ نعیم النساءنے منڈی میں کچھ غلط کیا ہے لیکن منڈی میں کچھ تو ہے جس کی پردہ داری کی جارہی ہے ۔ وہیں اس موقع پر ذرائع نے بتایا کہ انجم گنائی کی پہلی بار تعیناتی ضلع پونچھ میں ہوئی ہے جبکہ نعیم النساءبٹھی 23سال سے پونچھ سے باہر کبھی غلطی سے بھی تعینات نہیں ہوئی جبکہ عام طور پرکسی بھی ملازم کو دو یا چار سال سے زیادہ ایک ضلع میں تعینات نہیں رکھا جاتا لیکن نعیم النساء23سالہ نوکری میں ابھی تک ضلع پونچھ سے باہر تعینات نہیں ہوئی ۔سی ڈی پی او منڈی کی کُرسی پر رسہ کشی کا مسئلہ ریاست میں پہلی بار نہیں ہوا ہے اکثر ملازمین خاص طور پر آفیسران ٹرانسفر ہونے پر فوری عدالت سے سٹے حاصل کر لیتے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ محکمہ کے اعلیٰ آفیسران کمزور ہیں جو ہر کوئی عدالت سے محکمہ کے فیصلے کے خلاف سٹے حاصل کرتا ہے اس لئے اب محکمہ کے اعلیٰ آفیسران کو اس بات پر غور وغوص کرنا ہوگا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا