ادبی سنگت کشمیر کی تشکیلِ نو
مشتاق خالد چودھری
سرینگرپچھلے دِنوں ادبی سنگت کشمیر کا ایک اہم اجلاس اس تنظیم کے عبوری صدر چودھری گلاب الدین طاہر کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں ادبی سنگت کشمیر کے بنیادی ممبران کی اکثریت شامل تھی۔اجلاس میں جہاں گوجری زبان و ثقافت کی ترقی اوربچاو¿ کے حوالے سے ہر سطح پر کوشش تیز کر کے اس ادبی تنظیم کے قیام کے مقصد کوپورا کرنے کا عہد دہرایا گیا وہیں اس تنظیم کے احیاءنو کے لئے اس کے بنیادی ارکان کی فہرست میں بھی موجودہ ممبران کی اکثریتی رائے سے کچھ تخفیف و اضافہ کیا گیا۔ جس کے مطابق اب اسکے ارکان میں مندرجہ ذیل نام شامل ہیں۔چودھری اقبال عظیم۔چودھری غلام حیدر عادل۔چودھری غلام رسول آزاد۔چودھری عبدالغنی عارف۔چودھری ڈاکٹر نصر الدین بارو۔چودھری سلام الدین بجاڑ۔چودھری عبدالحمید کسانہ۔چودھری گلاب الدین طاہر۔چودھری محمد منشاءخاکی۔چودھری عبدالسلام کوثری۔ چودھری تاج الدین تاج۔چودھری عارف عرفان۔چودھری اقبال ظفر۔چودھری محمد شریف شاہین۔چودھری محمد شریف قمر۔چودھری رفاقت علی غازی۔چودھری گلزار تبسم۔ چودھری شبیر پسوال۔چودھری محمد ادریس شاد۔چودھری یونس ابرار۔چودھری محمد الطاف نظامی۔اس طرح یہ بات طے ہوئی کہ آئندہ ادبی سنگت کشمیر مندر جہ بالا 21 ارکان پر مشتمل ہو گی اور کوئی بھی فیصلہ ان کی اکثریتی رائے سے ہی ہو گا۔جبکہ اہم تنظیمی امور طے کرنے کے لئے ان کی دو تہائی اکثریت لازم ہو گی۔ اجلاس میں موجود ان21 ممبران میں سے لگ بھگ 15ممبران نے اتفاق رائے سے مجلس عاملہ تشکیل دی جس کی ساخت اور شکل کچھ اس طرح ہے۔۱۔صدر۔ چودھری غلام رسول آزاد۔۲۔نائب صدر اول۔چودھری گلاب الدین طاہر۔ ۳۔نائب صدر دوم۔چودھری محمد منشاءخاکی۔ ۴۔جنرل سیکریٹری۔چودھری عبدل سلام کوثری۔۵۔پبلسٹی سیکریٹری۔چودھری محمد شریف قمر۔۶۔خزانچی۔چودھری تاج الدین تاج۔ اس اجلاس میں کچھ مزید فیصلے بھی کئے گئے جن کا مختصر حوالہ اس طرح ہے۔۱۔بدلتے وقت کے تقاضے کے مطابق تنظیم میں کچھ ترمیم۔۲۔مجلس عاملہ کے ارکان کے عہدوںکی معیاد پانچ سال سے گھٹا کے تین سال۔۳۔ادبی تنظیم کا مرکزی دفتر نیو تھید ہارون میں رہے گا۔۴۔ادبی تنظیم کی رجسٹریشن رینیو کروانے کے لئے لازمی کاروائی۔۵۔مجلس عاملہ کی ریزولیوشن کے مطابق بنک کھاتے کی جانچ۔۶۔ادبی تنظیم کا پہلا رسالہ شائع کروانا وغیرہ شامل ہیں۔