ملک کی خاطر جان نچھاور کرنے والوں کوےاد رکھا جائے گا: رمےش کمار انگرال
سےد نےاز شاہ
پونچھ//پولیس کی جانب سے پونچھ میں کارگل دیوس منایا گیا۔ اس موقع پر پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔اس پریڈ میں ایس ایس بی ، سی آر پی ایف اور آرمڈ بٹالین شامل رہیں۔ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال کی جانب سے اس پریڈ کے دوران وکٹری مارچ کو سلوٹ پیش کیا۔ ایس ایس پی نے کہا کہ یہ دن کارگل کے شہیدوں کی یاد میں ہر سال منایا جائے گا۔اس موقع پر آرمی سی آر پی ایف و ضلع پولیس کے علاوہ متعدد معززین بھی موجود رہے۔ایس ایس پی موصوف نے کہا کہ ان شہیدوں کی یاد میں ہرسال پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔اور انکی قربانیوں کو ہر دور میں یاد کیا جائے گا۔انہوں نے شارکین سے اپیل کی کہ ان شہیدوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے جنہوں نے اپنے ملک کے لئے اپنی جانیں پیش کی۔