مولانا فاروق نعیمی نے تین طلاق پر کہا کہ مودی حکومت دین میں مداخلت نہ کریں

0
0

عازمین حج مشکلات اور پریشانی میں ،ضلع حج کمیٹی سے لیکر ریاستی اور ملکی سطح تک حج کمیٹی ناکام : مولانا فاروق نعیمی
عمرارشدملک
راجوری ´// لوک سبھا میں تین طلاق سے متعلق بل ایک بار پھر سے منظور کیا گیا جس کے بعد ملکی سطح پر سیاسی اور غیر سیاسی تنظیموں اور خا ص طور پر اسلامی تنظیموں نے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔ وہیں اس سلسلہ میں راجوری کی مرکزی عید گاہ میں نماز جمعہ کے دوران انجمن علمائے اہلسنت راجوری کی صدر مولانا فاروق نعیمی نقشبندی نے مرکزی حکومت کی طرف سے تین طلاق بل لوک سبھا میں پیش کرنا اور پھر منظور کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام ایک مکمل مذہب ہے اور مسلمان صرف اور صرف قران اور حدیث کی روشنی میں زندگی بسر کرتے ہیں اور ایسے میں کوئی بھی حکمران دین میں مداخلت کرئے گا تو ہم برداشت نہیں کرئے گے ۔ انہوں نے کہا کہ تین طلاق کی آڑ میں مسلمانوں کو کمزور کیا جارہا ہے اور کچھ نام نہاد مسلم لیڈر بھی مودی حکومت کی حمایت کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے قانون کو اس حد تک تسلیم کرتے ہیں جب تک کہ وہ ملک کی تعمیروترقی اور بھائی چارے کے لئے وعدہ بند ہیں لیکن جب کوئی حکمران قران اور حدیث میں دنیا کا قانوں شامل کرنے کی کوشش کرئے گا تو پھر ہم سرعام اس کی مخالفت کرئے گے ۔ انبہوں نے مودی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ دین میں مداخلت نہ قابلِ برداشت ہے اور راجیا سبھا کے اپوزیشن ممبران سے اپیل کی ہے کہ تین طلاق بل کی مخالفت کرئے تاکہ یہ بل پاس نہ ہوسکے ۔اس موقع پر مولانا فاروق نعیمی نے حج بیت اللہ پر روانہ ہوئے عازمین کی مشکلات اور پریشانیوں پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال عازمین کے لئے بہترین انتظامات کئے جاتے تھے لیکن اس بار عازمین کو ہر سطح پر پریشان کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک یا دو ضلع کی بات نہیں ہے بلکہ ریاست بھر میں عازمین کے لئے کچھ خاص انتظامات نہیں تھے یہاں تک ٹرانسپورٹ کا انتظام بھی کافی خراب تھا کیونکہ پُرانی تباہ حال گاڑیوں میں عازمین کو سرینگر روانہ کیا گیا اور مختلف مقامات پر گاڑیاں خراب بھی ہوئی اور یہاں تک کہ سرینگر میں بھی حج ہاوس یا دیگر مقامات پر عازمین کے رہنے کے لئے کچھ خاص انتظامات نہیں تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع سطح سے لیکر ریاستی سطح تک اور پھر ملکی سطح پر بھی حج کمیٹیاں پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئی ہیں ۔ انہوں نے ریاستی گورنرسے اپیل کی ہے کہ عازمین حج کے ساتھ کچھ بھی ٹھیک نہیں ہوا اس لئے تحقیقات کی جائے کہ کس کی لاپرواہی سے عازمین کو مشکلات سے دو چار ہونا پڑا کیونکہ غلطیاں ضلع سطح سے لیکر ریاستی سطح تک ہوئی ہیں ۔ اس دوران خطیب عید گاہ راجوری مولانا عبدالروف نے بھی تین طلاق بل کو لوک سبھا میں منظور کرنے پر سخت ردِ عمل کرتے ہوئے مذمت کی اور مرکزی حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر تین طلاق بل کو لاگو کیا گیا تو پھر احتجاجی مہم چھیڑ دئے گے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا