گلاب گڑھ کے پہاڑی علاقوں میں بھاری بارش کی وجہ سے مکی کی فصل کو پہنچا نقصان

0
0

ایڈوکیٹ شفیق الرحمان بٹ نے سرکار سے امداد کی اپیل کی
لازوال ڈیسک
مہور// ضلع ریاسی کے اسمبلی حلقہ گلاب گڑھ کے دور دراز اونچے پہاڑی علاقوں میں اچانک تیز آندھی چلنے اور بارش کی وجہ سے مکی کی فصل کا بھاری نقصان ہوا ہے۔ کئی علاقوں میں مکی کی فصل کے کھیتوں کے کھیت تباہ و برباد ہوگئے۔ اسمبلی حلقہ گلاب گڑھ سے ایم۔ایل۔اے۔ امیدوار ایڈوکیٹ شفیق الرحمان بٹ نے مکی کی فصل کے نقصان پر اظہار تشویش ظاہر کرتے ہوئے، گورنر انتظامیہ سے مانگ کی ہے وہ مکی کے فصل کے نقصانات کا جائزہ لیکر غریب کسانوں کی مالی مدد کرے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی حلقہ گلابگڑھ کے اونچے پہاڑی علاقوں میں مکی کی فصل کے علاوہ دوسری کوئی فصل نہیں ا±گائی جاتی ہے اور اس کا بھی نقصان ہوجائے تو غریب کسانوں کے پاس کوئی دوسرا زریعہ معاش نہیں بچتا۔ انہوں نے سرکار پر زور دیا ہے کہ وہ محکمہ زراعت کے ملازمین و محکمہ مال کے ملازمین کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں مکی کی فصل کے نقصانات کا تخمینہ لگائے اور غریب کسانوں تک امداد باہمی پہنچائے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا