سی آر پی ایف امر ناتھ یاترا کو بہتر سکیورٹی انتظامات فراہم کر رہی ہے

0
0

سیکورٹی انتظامات کو موثر بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا کیا جا رہا ہے استعمال
پریتی مہاجن

جموں//آئے دنوں چل رہی امر ناتھ یاترا کے سلسلہ میں سی آر پی ایف نے بہتر سکیورٹی انتظامات فراہم کرنے کے لئے کئی اہم اقدام اٹھائیں ہیں ، تاکہ دوران یاترا، یا تریوں کو کسی قسم کی پریشانی سے دو چار نہ ہونا پڑے ۔ا سی سلسلہ میں جاری پریس ریلز کے مطابق سی آر پی ایف جہاں ایک طرف مختلف یاتریوں کیمپ ، یاترا روٹس ، اور دیگر اہم مقام پر سکیورٹی کے بہتر انتظامات مہیا کر وا رہی ہے ، وہیں دوسری جانب جدید ٹکنالوجی کے ساتھ سیکورٹی ذرائع کو کافی موثر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ، جس میں ریڈیوں ، فریکسنی ایڈنٹیفکشن ، وغیرہ قابل زکر ہے ، جبکہ ان خصوصی تکنیک کے مدد سے یاترہ گاڑیوں پر نظر رکھی جا رہی ہے ، تعینات کئے گئے اہلکاراس کی مدد سے گاڑیوں کے اصل مقام کو معلوم کر سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ اس ٹکنیک سے کسی بھی ایمرجنسی کے دوران یاتریوں کو جلد مدد پہنچائی جا سکتی ہے ۔ اسی تعلق سے جانکاری کنٹرول روم تک بھی پہنچائی جا سکتی ہے، علاوہ ازیں سی آر پی ایف کی جانب سے اس یاترا کو کامیاب اور مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لئے دیگر تکنیک کا استعمال بھی کیا گیا ، تاکہ دوران یاترا کوئی بھی نا خوشگوار واقع کسی بھی صورت میںپیش نہ آئے، اور ہر قسم کی مومنٹ پر کڑی نظر رکھی جائیں ، جس کے لئے سی آر پی ایف جوان پورے طریقے سے اپنے کام میں چوکس اور پابند ہیں ۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا