ساجد طفیل لون
بھدرواہ //بھدرواہ انجمن اسلامیہ کے صدر خیرات حسین فراش نے جامع مسجد سے خطاب کرتے ہوے بھدرواہ انتظامیہ اور پولیس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوے اپنے بیان میں کہا، کہ پولیس بلا وجہ کے بھدرواہ خاص کر قلعہ محلہ کے نوجوانوں کو پکٹر کر تنگ کر رہی ہے جس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیںاور پولیس کو یہ باور کرتے ہیں کہ ہمارے نوجوانوں کی پکڑ دھکٹر کو بند کیا جائے اور نعیم احمد شاہ کے اصلی قاتلوں کو پکڑ کر اپنی فرض شناسی کا ثبوت دے۔ وہ ہم کبھی برداشت نہ کریں گئے کہ قتل بھی ہمارا ہی جوان ہو اور پولیس الٹا ہمارے نوجوانوں کو پکڑے اور تھانے بلا بلا کر ان کا ذہنی ٹارچر کرے۔ صدر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ قتل مسلمان جوان کا بنجلا پنچائت میں ہو یا نالٹھی گاﺅںمیں ہو تو پولیس قلعہ محلہ کے نوجوانوں کو تنگ طلب کرنا شروع کرتی ہے جس کی انجمن اسلامیہ بھدرواہ سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔