رسوئی گیس کی قیمت800روپے کے قریب ,میڈے میل باورچیوں کی تنخواہ صرف ایک ہزار

0
0

!اسکولی بچوں کو کھانا کھلائیں اپنوں کا کیا کریں؟
ایک ہزار میں گھر نہیں چل سکتا ، ملازمت کے نام پر بڑا مذاق ، رام نگر میںسرکاری اسکولوں میں تعینات میڈ ڈے میل با ورچیوں کا احتجاج
نریندر سنگھ ٹھاکر

رام نگر صرف ایک ہزار روپے پانے والے میڈ ڈے میل با ورچیوں کا برداشت کا مادہ لبریز ہو گیا، کئی عرصہ سے چھوٹی سی تنخواہ پرا سکولوں میں بچوں کو دن میں کھانہ کھلانے والے ملازمین گھر میں اپنے پریوار کہ کھانے کی سوچھ کر پریشان ہو رہے ہیں، اسی سلسلہ میں آج یہاں رام نگر میں میڈ ڈے میل باورچیوں نے سرکار کہ خلاف احتجاج کر کے اس بات کی مانگ کی کہ صرف ایک ہزار روپے میں ان کا گھر نہیں چل سکتا لہذاان کی تنخواہ بڑائی جائے تاکہ وہ سرکاری سکولوں میں بچیوں کو کھانے کھلانے کہ بعد اپنے گھر کا بھی خیال رکھ سکیں۔ احتجاج کر رہے ان سرکاری ملازمین نے بتایا کہ ٓاج رام نگر اس بات کا آغاز ہوا ہے اگر سرکار ہماری تنخواہ نہیں بڑھائے گئی تو ریاست بھر میں احتجاج شروع کیا جاے گا ۔انہوں نے ریاستی گورنر اور محکمہ ایجوکیشن کہ اعلی افسران سے اپیل کی کہ اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیا جائے اور جلد سے جلد آڈر نکالا جائے ،جس میں اس طبقہ کی تنخواہ میں اضافہ ہو، تاکہ مہنگائی کہ اس دور میں یہ ملازمین بھی گھر کا خرچہ چلا سکیں ۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا