محکمہ انڈسٹریز اور کامرس کی جانب سے پنچائت گھر بٹھنڈی میں بیداری کیمپ کا انعقاد

0
0

 

فائنانشل منیجر ارشد نعمانی شروع کی گئی اسکیم پی ایم ایس وائی ایم کے سلسلہ میں شرکاءکو بیدار کیا
لازوال ڈیسک

جموںیہاں پنچائت گھر بٹھنڈی جموں میں محکمہ انڈسٹریز اور کامرس کی جانب سے جنرل منیجر ڈی آئی سی جموں نمریتہ ڈوگرہ کی نگرانی میں ایک بیداری کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ جبکہ اس دوارن غیر منظم شعبہ سے تعلق رکھنے والے ورکران نے شرکت کی جن میں مزدرو ، دوکاندار اور دیگر ورکر شامل تھے ۔ اس موقع پر فنکشنل منیجر ارشد نعمانی ڈی آئی سی جموں نے حال ہی میں شروع کی گئی اسکیم پی ایم ایس وائی ایم کے سلسلہ میں شرکاءکو بیدار کیا ۔ واضح رہے یہ اسکیم مرکزی سر کار کی طرف سے غیر منظم شعبہ کام کرنے والے ورکران کیلئے فائدہ مند ہے جو کہ پنشن کی شکل میں بزرگی کی ایام میں اس سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں ۔ اس اسکیم کے تحت غیر منظم زمرہ میں آنے والے ورکر جن میں گھریلو ورکر ، آشاورکر ، سٹریٹ وندڑ ، ڈامسٹیک ورکر ، رکشا پلرز ، جو کہ 18سے 40سال کے درمیان آتے ہیں جن کی آمدنی پندہ ہزار یا اس سے کم ہے انہیں اس اسکیم کے تحت 3000ہزار بطور پنشن دئے جائیں گئے ۔ وہیں اس موقع پر محکمہ ایمپلائمنٹ سے مونیکا بالی ، نریش ووہرہ ، ایف ایم ڈائی سی جموں ، نورین چوہدرہ ، وغیرہ نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسکیم کے بارے میں جانکاری دی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا