زمینی سطح پر اسکیموں کو کار گر بناناہے تو محکمہ کو عوام کا تعاون ضروری : انجم گنائی
ریاض ملک
منڈی// محکمہ آئی سی ڈی ایس کی جانب سے چائلڈ ڈولپمنٹ پروگرام آفیسر منڈی انجم گنائی نے اڑائی گاﺅں میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا ۔ان کے ہمراہ سنیئر کلرک ریاض احمد قاضی بھی تھے ،جس میں آڑائی کی تینوں پنچائتوں کے سرپنچوں پنچوں نے بھی حصہ لیا ،اور گاﺅں میں آنگن واڑی کے متعلق تمام تر مسائل اور مشکلات کو سی ڈی پی او کے سامنے رکھا ،اور یقین دلایاکہ پنچائتوں میں جو آنگن واڑی سنٹر چل رہے ہیں ،پنچائت ارکان ان کو چلانے میں جو مشکلات آئیں گی ان کو دور کرنے میں پیش پیش رہیں گے – البتہ زمینی سطح پر آنگن واڑی مراکز کو فعال بنانے میں محکمہ کو اہم رول اداکرناہوگا۔ سی دی پی او منڈی انجم گنائی نے محکمہ کی جانب سے مختلف اسکیموں کو زمینی سطح پر کارگر بنانے اور پردھان منتر مترو وندنایوجنا کے تحت وہاں پر موجود سرپنچوں پنچوں کے علاوہ ورکروں ہلپروں کی موجودگی میں جانکاری فراہم کرتے ہوے کہا کہ اکیلے کوئی بھی سرکار یا محکمہ اسکیموں کو زمینی سطح پر کارگر بنانے کے لئے کافی نہیں بلکہ یہاں کے لوگوں اور نمائدگان اہم کردار ہوتاہے، اور کہا کہ وہ زمینی سطح پر اسکیموں کو اگر چاہتے ہیں کہ کامیاب ہوں تو وہ ان اسکیموں کی صیح طریقے سے جانکاری حاصل کریں اور بجاے دفتر میں آنے کے فیلڈ سپر وائیزر سے جانکاری لیں اور سماج میں جو بچیاں کسی وجہ سے 11 سے 14 سال کے درمیان تعلیم سے محروم ہیں ان کی بھی نشاندھی کی جائے ، اور محکمہ کو مطلع کیا جائے، تاکہ انہیں بھی ان کا تعلیمی حق دیا جائے ۔پردھان منتری مترو وندنا یوجنا کے تحت لوگوں کو بھی فائدہ تبھی مل سکتاہے جب وہ ااسکیم کو سمجھ کر لوگوں کے سامنے رکھیں گے ۔ اس موقع پر لوگوں نے سی ڈی پی او منڈی انجم گنائی کا یہاں جانکاری کمپ لگانے پر شکریہ اداکیا ، وہیں اس موقع پر سرپنچ پنچائیت ملکاں محمد اسلم ملک ، حویلی شاہین اختر ملک ،سرپنچ پنچائیت پیراں اسلم تانترے سماجی کارکن شکیل احمد پرے حافظ عبدالرحم ممبر پنچائیت شبیر احمد منگرال ممبر پنچائیت روشن دین ملک محمد ابراہیم کے علاوہ متعدد لوگوں نے پروگرام سے استفادہ حاصل کیا۔