سچیت گڑھ میں بین الاقوامی سرحد پر ہندوستانی اورپاکستانی بچوں کی انوکھی ملاقات

0
0

بچے من کے سچے !ہمارے بچے تمہارے ، سب کو پیارے بچے!

ہندوستانی بچوں نے پڑوسی ملک کے بچوں کو پیار اور امن کی نشانی کے طور پر تحفے میں پودے پیش کئے

جان محمد

جموں //امریکی صدرڈونالڈٹرمپ کے کشمیرپربیان سے جہاں ملک بھرمیں  منگل کے روزہنگامہ آرائی رہی، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں معاملہ خوب گرمایارہا، وہیں جموں وکشمیر کے جموں میں بین الاقوامی سرحدپراُس وقت اچانک ہند۔پاک اسکولی بچوں کی انوکھی ملاقات ہوئی جس سے بچوں میں زبردست جوش پایاگیااوریقینایہ ایک یادگارلمحہ بن گیا، تفصیلات کے مطابق مہاتما گاندھی کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر 2 اکتوبر2018سے2 اکتوبر2020تک قومی اور بین القوامی سطح پر ان کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے ضلع لیگل سروس اتھارٹی جموں نے اسکول ، کالجیز ، اور معزز شہریوں کے تعاون اور رجموں کشمیر محکمہ جنگلات ، محکمہ سیاحت ، محکم تعلیم اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر ایک شجر کاری مہم کا آغاز کیا ہے ۔واضح رہے کلین ، جموں اور گرین جموں کی مہم کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلہ میں ڈی ایل ایس اے نے اپنی تمام تر کو ششوں کے ساتھ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ۔ تنظیم نے اس سلسلہ میں با قاعدہ طو ر پر ایک مہم چھیڑ رکھی ہے ، جس کو کامیاب کرنے کیلئے ریاست کے مختلف محکمہ جات کا تعاون بھی لیا جا رہا ہے۔ اسی جذبہ کے تحت ڈی ایل ایس اے نے سیکریٹری نوشاد احمد خان کی نگرانی میں آج یہاں جموں شہر سے تقریباً 40کلو میٹر کی دوریر واقع آر ایس پورہ کے سچیت گڑھ میں ایک شجر کاری مہم کا آغاز کیا ۔ جبکہ اس موقع پر انہوں نے جموں کے دو بڑے اسکولوں کے سی انٹرنیشنل ، اور بنیان انٹر نیشنل اسکول کے طلبہ کے لئے ایک ایکسکرشن کا اہتمام بھی کیا ٰ۔ وہیں دوران ایکسکرشن طلبہ نے شجر کاری کے علاو مقامی لوگوں کو پودے بھی تقسیم کئے ۔ اس موقع پر سیکریٹری نوشاد احمد خان نے اپنے استقبالیہ خطبہ کے دوران بچوں کو مہم کے اغرائض و مقاصد کے بارے میں بتایا ۔ جبکہ اس موقع پر آر ایس پورہ کے سچیت گڑھ میں اسکولی طلاب ، فکلٹی ممبران اور مقامی لوگوں کی شراکت سے مختلف اقسام کے قریب 600پودے لگائے گئے ۔ واضح رہے اس موقع پر سب سے اہم بات یہ رہی کہ ہندوستان اور پاکستان کی بین الاقوامی سرحد پر قائم اکتورئی پوسٹ کے قریب جب پاکستابی بچوں نے ہندوستانی بچوں کو شجر کاری مہم میں جٹھے دیکھا ،ان کے جذبات بھی امڈ پڑے ۔وہیں ان کے جذبات کو دیکھتے ہوئے کے سی ، انٹرنیشنل اسکول اور بنیان انٹرنیشنل اسکول کے طلاب نے ڈی ایل ایس اے کے سیکریٹری کی رہنمائی میں یہاں موجود بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں کے ہمراہ ان پاکستانی بچوں سے ملاقات کی ۔ یہ بہت ہی دلچسپ موقع تھا جب دونوں پڑوسی ممالک کے بچوں کی اچانک ملاقات ہوئی جس سے ان کی محبتوں میں مزید اضافہ دیکھنے کو ملا،۔ملاقات کے دوران ہندوستانی بچوں نے پاکستانی بچوں کو پیار اور امن کی نشانی کے طور پر کچھ پودے بھی پیش کئے ۔ واضح رہے بچوں کی اس نوکھی ملاقات سے جہاں دونوں ممالک کے بچوں میں آپسی پیار او ر محبت میں اضافہ ہوا، وہیں ضلع لیگل سروس اتھارٹی جموں نے دونوں ممالک کے بچوں کی ملاقات کر واکے بین الاقوامی سطح پر امن کا ایک بڑا پیغام دیا ہے جس کی مثال ریاست کی تاریخ میں شاید کہیں دیکھنے کو بھی نہ ملے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا