فری برڈ ایونٹ اینڈ پروڈکشن کی سرینگر میں سرگرمیاں جاری
پریتی مہاجن
جموں؍؍فری برڈ ایونٹ اینڈ پروڈکشن کے بانی عارض بھٹ جنہوں نے ریاست کی سرمائی راجدھانی جموں میں بچوں کے ساتھ کئی اہم پہلوئوں پر کام کیا ہے اور اب ریاست کی گرمائی راجدھانی سرینگر میں کام کر رہے ہیں ۔واضح رہے فری برڈ ایونٹ اینڈ پروڈکشن کی بچوں سے جڑے پروگراموں کا انعقاد کر رہی ہے جہاں بچوں کی امداد کی جاتی ہے۔جس میں بچوں کیلئے کاپیاں، اسپورٹس سامان ، راشن وغیرہ کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔علاوہ ازیںفری برڈ ایونٹ اینڈ پروڈکشن کشمیری فنکاروں کو باہر کے فنکاروں سے ملانا چاہتی ہے اور ریاست کے دونوں خطوں کے آرٹسٹوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا چاہتی ہے ۔عارض بھٹ نے لازوال سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ٹریفک پر جانکاری کیمپوں کا انتظام کیا ہے جس میںآئی جی پی ٹریفک تک مدد ملی،انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک بیداری میں ہم لوگوں کو روک کر ٹریفک قوانین کے متعلق بیدار کرنے کی کوشش کرتے ہیںاور اگر ہم ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں تو ٹریفک انتظامیہ کی زیادہ ضرورت نہیں پڑے گی ۔واضح رہے عارض نے حیدر مووی سے اپنے کیرئر کا بطور جونئیر آرٹسٹ کام شروع کیا تھا ۔انہوں نے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہر ایک نوجوان سیکھے اور آگے بڑھے اور جموں و کشمیر کے لوگوں میںمیں جتنا ٹیلنٹ ہے اتنا باہر نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو منشیات جیسی سماجی علت سے دور رہنا چاہئے اور دیگر اہم سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہئے۔موصوف نے کہا کہ مستقبل قریب میں ہم جموں میں کشمیری آرٹسٹوں کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیںجس کیلئے ہم ہر سمت سے حمائت کے متمنی ہیں۔