’اکتیس دسمبر سے قبل ہمارا جموں بدلا بدلا ہوگا‘

0
0

نوجوان منشیات سے دورکھیل کود کے قریب ہوجائیں:میئر جے ایم سی چندر موہن گپتا

پریتی مہاجن

جموں؍؍میئر جے ایم سی جموں کی عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے سلسلہ میں جموں شہر کے کئی علاقہ جات میں دورہ کر کے عوامی مسائل کی جانکاری حاصل کر ہے ہیں۔واضح میئر موصوف نے کلین جموں، گرین جموں اور ڈریم جموں کا نعرہ بلند کیا ہے اور پوری طرح اس نعرے میں کامیابی حاصل کرنے کے پیش نظر کافی کوشاں نظر آ رہے ہیں۔اسی ضمن میں میئر جے ایم سی چندر موہن گپتا نے لازوال سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جموں کو صاف و شفاف رکھنے کیلئے اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیںجبکہ کلین جموں ،گرین جموں اور ڈریم جموںکا نعرہ دیا گیا ہے تاکہ جموں میں نمایاں تبدیلیاں لائی جا سکیں۔کئی مقامات پر صفائی کا اہتمام نہ ہونے کے سلسلہ میں انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس میںمین پاور اور منی پاور کی کمی کی وجہ سے یہ پریشانیاں در پیش ہیںاوراب وارڈوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔وہیںنئے چار وارڈوں میں پچیس پچیس صفائی کرمچاری لگائے ہیں، جہاں کمی ہے وہاں نئے تعینات کئے جائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہاں ریاست میںچودہ سال بعد انتخابات ہوئے اور ہماری کاوشیں ہیں کہ اس نظام کو بہتر بنایا جائے پھر بھی کئی معاملات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی عوام میں ہم سواچھ بھارت کے کام کے متعلق عوام میں جانکاری لا رہے ہیںاورجہاں کمیاں ہیں انہیں پورا کیا جائے گا ۔میئر موصوف نے مزید کہا کہ جموں توی سے پار والے علاقہ میں بھی صفائی کے پیش نظر کافی اقدامات اٹھائے جار ہے ہیں،گھروں میں کوڑھے دان فراہم کریں گے تاکہ کوڑھے کو ڈمپنگ اسٹیشن تک لے جایا جائے گا،مزید پیسہ آنے پر اور کام کیا جائے گا۔موصوف نے کہا کہ کام میں جموں کی عوام بھی ہماری حمائت کر رہی ہے ۔وہیںعام لوگ جو راستے اور سڑکوں پر کچرہ ڈالتے ہیں ان پر نکیل کسی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ موسم برسات میں ایک فون کال موصول ہونے پر ہی کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے اور بلاک لگنے والے مقامات پر جلد کاروائی عمل میں لانے کیلئے ٹیم کو تیار رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیںجس کو دیکھ کر اس بار یاتری بھی خوش ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ایم اے وائی اسکیم میں مستحق لوگوں کو شامل کیا جائے گا اور خط افلاس سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کو اس میں لایا جائے گا اورہمارے ہائوس کا اجلاس ہونے والا ہے اس میں نقشہ معاملات کے پیش نظر اہم اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔موصوف نے کہا کہ ’میں ایک سپاہی ہوں چودہ سال سے اپنی خدمات انجام دے رہا ہوں،میری پوری ٹیم ہے جو اچھا کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اکتیس دسمبر سے قبل ہمارا جموں بدلا بدلا ہوگاجہاںاسمارٹ سٹی،میٹرو، فور لائین،جموں چڑیا گھر، باغ بہو، جموں پونچھ ریلوے لائین وغیرہ جیسے اہم کام انجام دئے جائیں گے ،شہر کی اہم سڑکوں پر کام کیا جائے گاجس کیلئے ہر ایک کارپوریٹر اپنے وارڈ کی سوچ میں ہے۔انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ منشیات سے دور رہیں اور گرین جموں،کلین جموں کے خواب کو پورا کرنے کیلئے میں ہر ایک نوجوان پودے لگائے کیونکہ جموں اگر پتنی ٹاپ نہیں بن سکتا کم از کم اس کے درجہ حرارت میں کمی لا سکتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا