سرپنچوں کو ماہانہ تنخواہیں فراہم کی جائیں:انیل شرما
لازوال ڈیسک
جموںآل جموں و کشمیر پنچائت کانفرنس کے ریاستی صدر انیل شرما نے جموں صوبہ میں بلاک سطح پر کو آرڈینیٹر نامزد کئے ہیں ۔اسی سلسلہ میں انیل شرما نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئے کوآرڈینیٹر تنظیم کی بنیاد کو مضبوط کریں گے جس سے پنچائتی راج اداروں کو مضبوطی ملے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں اسمبلی انتخابات سے قبل بی ڈی سی اور ڈی ڈی پی بی کا قیام عمل میں لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ پنچائتوں کیلئے علیحدہ فائنانس اور الیکشن کمیشن تشکیل دیا جائے تاکہ لوگ بنیادی سطح پر مضبوط ہو سکیں ۔موصوف نے مرکزی اور ریاستی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سرپنچوں کو ماہانہ تنخواہیں فراہم کی جائیں۔