میئر جے ایم سی نے پرانی منڈی ،پریڈ اور دیگر علاقہ جات کا کیا دورہ

0
0

سادھوﺅں کی دی جانے والی سہولیات کا لیاجائزہ
لازوال ڈیسک
جموں میئر جے ایم سی چند ر موہن گپتا نے یہاں جموں گیتا بھون، رام مندر ،پرانی منڈی اور پریڈ میں ٹھہرے سادھوﺅں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے راج تلک روڈ پرانی منڈی اور پریڈ کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق نائب وزیر اعلیٰ کوندر گپتا ،مہنت رمیشور رام مندر پرانی منڈی ، راج کمار صدر گھو شالا کمیٹی اور معزز شہری موجود تھے ۔وہیں میئر موصوف نے امر ناتھ یاترا کے تمام شردھالوﺅں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کا یقین دلایا ۔انہوں نے جے ایم سی کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ یاتریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں ۔انہوں نے رام مندر کے سادھوﺅں کو وشال لنگر بھی تقسیم کیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا