دلی پولیس نے وزیر داخلہ امت شاہ کی حفاظت میں اضافہ کیا

0
0

یواین آئی

نئی دہلیمرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ دہلی پولیس نے ان کی رہائش گاہ پر اضافی سیکورٹی کے انتظامات کیے ہیں۔وزیر داخلہ کے سیکورٹی سے متعلق حکام نے یہاں جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ مسٹر شاہ کو 2014 میں بی جے پی کا صدر بننے کے بعدسنٹرل ریزرو پولیس فورس کی طرف سے زیڈ پلس سیکورٹی دی گئی تھی۔ جلد ہی انہیں قومی سلامتی گارڈ کی سیکورٹی کور فراہم کیا جائے گا۔مسٹر شاہ کے یکم جون کو وزیرداخلہ کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد دہلی پولیس نے ان کی سلامتی کے انتظامات کا جائزہ لیا تھا۔ مسٹر شاہ کے 11 اکبر روڈ پر واقع رہائش گاہ پر اضافی حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ، مسٹر شاہ کو سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے اے 6 کرشن مینن مارگ میں میں رہائش گاہ الاٹ کیا گیا ہے۔ یہ رہائش گاہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کو مختص کیا گیا تھا۔ پچھلے سال اگست میں واجپئی کی موت کے بعد ان کے خاندان نے اس بنگلے کو چھوڑ دیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا