یواین آئی
جموں جموں کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پرجمعہ کے روز ایک پُر اسرار دھماکے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ پونچھ میں سلوترا علاقے کے نزدیک لائن آف کنٹرول پر جمعہ کے روز ایک پُر اسرار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار شدید زخمی ہوا جس کو فوری طور نزدیکی فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔انہوں نے مضروب فوجی اہلکار کی شناخت کیلاش چند کے بطور کی ہے جو 39 آر آر سے وابستہ ہیں۔تاہم بعض ذرائع کے مطابق مذکورہ فوج کی ایک پارٹی کی طرف سے گشت کے دوران مذکورہ فوجی کا پیر اچانک بارودی سرنگ پر پڑ گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا۔