’نیشنل کانفرنس پسماندہ طبقوں کے مسائل و مشکلات سے باخبر‘

0
0

گوجربکروال طبقہ کی راحت رسانی کیلئے وعدہ بند : ڈاکٹر فاروق عبداللہ
کے این ایس

سرینگرنیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ گوجر، بکروال ، پہاڑی اور دیگر پسماندہ طبقوںکو اس وقت بہت سارے حقےقی مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور پارٹی ریاست کے تینوں خطوں میں قیام پذیر ان طبقوں کی حالت زار سے پوری طرح واقف ہے اور ہماری جماعت ان طبقوں کی راحت رسانی کیلئے وعدہ بند ہے۔نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سوموار کو اپنی رہائش گاہ پر گوجر ،بکروال اور پہاڑی طبقوں سے تعلق رکھنے والے وفد کے علاوہ دیگر عوامی وفود کیساتھ ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے لوگوں کے مسائل اور مشکلات سنے اور ان کا سدباب کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ گوجر ، بکروال اور پہاڑی طبقہ سے تعلق رکھنے والے وفد نے اپنے مسائل و مشکلات کا خلاصہ کیا۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے نیشنل کانفرنس آپ کے مسائل و مشکلات سے بخوبی واقف ہے اور ہم اس بات سے بھی باخبر ہیں کہ سابق حکومت کے دوران آپ کا جینا کیسے دوبھر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نےشنل کانفرنس نے ابتداءسے ہی گوجر بکروال لوگوں کے حق کو تحفظ فراہم کےا ہے اور اِن کی ترجمان جماعت بن کر اُبھری ہے۔ انہوں نے کہاکہ مرحوم شےخ محمد عبداللہ اور بےگم اکبر جہاں نے ہر موقعہ پر گوجر، بکروال، پہاڑی اور دیگر پسماندہ طبقوں کا خےال رکھا اور اِن کی بھرپور خدمت کرنے کے لئے اقدام کئے۔ نیشنل کانفرنس کی حکومتوں کے دوران ان کے مسائل حل کرنے مےں کافی دلچسپی لی۔ انہوں نے کہا کہ نےشنل کانفرنس نے پسماندہ طبقوں کی حالت مےں سدھار لانے کیلئے ہر قسم کی قربانی دی۔ انہےں شےڈولڈ کاسٹ درجہ دےا گےا اور سابق عمر عبداللہ کی حکومت کے دوران ہی پہاڑی طبقہ سے وابستہ لوگوں کو 5فیصد ریزرویشن دینے کو منظوری دی گئی لیکن پی ڈی پی بھاجپا حکومت نے 4سال تک اسے سرد خانے میں رکھا اور حال ہی میں گورنر نے ریزرویشن کو منظوری دی لیکن اسے صرف3فیصدی رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی کوششوں کی وجہ سے ہی تمام شعبوں مےں پسماندہ طبقوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے کام کےا۔اس دوران گوجر بکروالوں کا وفد بعد میں پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر سے بھی ملاقی ہوا۔ علی محمد ساگر نے اس موقعے پر کہا کہ نیشنل کانفرنس نے ہمیشہ گوجر بکروالوں کا خصوصی خےال رکھا ہے اور اُن کو درپےش تمام مسائل کا سدباب کرتی آئی ہے۔ نیشنل کانفرنس کے قریب تعلےم کا شعبہ خصوصی اہمےت کا حامل رہا ہے۔ اِسی لئے ہماری جماعت نے گوجر بکروال علاقوں مےں گشتی سکول کھولے گئے اور ہر ضلع سطح پر گوجر بکروال ہوسٹل تعمےر کئے گئے۔ نیشنل کانفرنس کی نے ہی گوجر بکروال کیلئے سولر لاٹےنگ سسٹم متعارف کرایا۔انہوں نے کہا کہ بےگم اکبر جہاں شیر کشمیر شےخ محمد عبداللہ گوجر خاندان سے تعلق رکھتی تھیں اور ہم اِس وجہ سے بھی اِن برادرےوں کو نظر انداز نہےں کرسکتے ہےں۔ ہماری جماعت زندگی کے ہر شعبے مےں اِن لوگوں کی ترقی کیلئے مساوی مواقعہ پےدا کرنے کیلئے کوشان رہی ہے اور آگے رہے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا