شوپیاں شوٹ آوٹ

0
0

ایک جنگجو اور اس کا مبینہ ساتھی ہلاک
یواین آئی

سرینگر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے مولو چھترا گام میں گزشتہ رات دیر گئے جنگجوﺅں اور فورسز کے درمیان ہونے والے شوٹ آوٹ میں ایک جنگجو اور اس کا ایک مبینہ ساتھی ہلاک ہوا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز نے شوپیاں کے مولو چھترا گام میں ایک ناکہ بٹھایا تھا۔ جب ناکے پر ایک تویرا گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو اس میں سوار جنگجوﺅں نے فائرنگ کی۔انہوں نے بتایا کہ فورسز نے جوابی کارروائی کی جس دوران ایک جنگجو اور اس کا ایک سرگرم ساتھی، جو گاڑی چلارہا تھا، ہلاک ہوا جبکہ ایک جنگجو تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔انہوں نے مہلوک جنگجو کی شناخت فردوس احمد بٹ اور اس کے ساتھی کی شناخت سجاد احمد ساکنان کولگام کے بطور کی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ مہلوکین کی لاشیں طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد لواحقین کے سپرد کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ شوٹ آوٹ کے مقام سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔دریں اثنا موصولہ اطلاعات کے مطابق مولو چھترا گام میں مختصر تصادم کے بعد وہاں مقامی لوگ بالخصوص نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور فورسز پر پتھراﺅ کرنے لگے۔ فورسز نے احتجاجیوں کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے۔انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر ضلع شوپیاں میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع کرادی ہیں۔اس دوران ریاستی پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اتوار اور سوموار کی درمیانی شب کو سیکورٹی فورسز نے شوپیاں کے ترکہ وانگام مالو چھترام گام شاہراہ پر ناکہ لگایا جس دوران ایک تویرا کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔بیان میں کہا گیا ‘چنانچہ گاڑی میں موجود جنگجوﺅں نے سیکورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی، فورسز کی جوابی کارروائی میں فردوس احمد بٹ نامی جنگجو اور اُس کا سرگرم ساتھی سجاد احمد جو کہ گاڑی چلا رہا تھا ہلاک ہوئے، دونوں کولگام کے رہائشی ہے۔ علاوہ ازیں ایک جنگجو رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوا’۔بیان میں کہا گیا کہ پولیس ریکارڈ کے مطابق مہلوک فردوس احمد بٹ مطلوب جنگجو تھا۔ جائے جھڑپ کے نزدیک سیکورٹی فورسز نے جنگجو اور اُس کے معاون کی نعشیں برآمد کرکے قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد آخری رسومات کی انجام دہی کے لئے وارثین کے سپرد کیں۔بیان میں مزید کہا گیا ‘تصادم کی جگہ سیکورٹی فورسز نے اسلحہ و گولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا۔ مہلوکین کی دیگر تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے کی بھی جانچ پڑتال ہو رہی ہے۔برآمد کئے گئے قابل اعتراض مواد کو قانونی جانچ کیلئے روانہ کیا گیا ہے’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا