مشینوں نے بڑی مشقت کر کے پسی کو ہٹاکر درماندہ ٹریفک کو بحال کر دیا
اجمل ملک
رام بن بارشوں کے بعد جموں سرینگر قومی شاہراہ رام بن اور بانہال کے درمیان والے حصوں میں پسی گرآنے کی وجہ سے ٹریفک آج دن بھر معطل رہا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے شروع ہو ئی بارشوں سے بیٹری چشمہ کے قریب بھاری پسی گرآنے کی وجہ سے ٹریفک آج دن بھر معطل رہا جبکہ کل بھی پورے دن ٹریفک کی آمد ورفت معطل رہی تھی اور گزشتہ رات کو درماندہ ٹریفک کو جب اپنی اپنی منزلوں کی طرف جانے کی اجازت دی گئی تھی تو آج رات کو دوبارہ بارشوں کی وجہ سے بیٹری چشمہ کے مقام پر بھاری ملبہ گر آیا جسے صاف کر نے کے لئے مشینوں کے ساتھ ساتھ ایچ سی سی کمپنی کی لیبر کو صاف کر نے میںلگا یا دیا گیا تھا اور شام چھ بجے کے قریب اس پسی کو صاف کر کے درماندہ ٹریفک کو نکالنے میں کامیابی حاصل کر لی ۔ اس دوران جموں سرینگر قومی شاہراہ پر سینکڑوں کی تعدادمیں گاڑیاں کھڑی تھیں جو کہ شاہراہ کھلنے کا انتظار کر رہے تھے اور جیسے ہی ملبہ کو صاف کیا تو درماندہ ٹریفک کو اپنی اپنی منزلوں کی طرف جانے کی اجازت دے دی گئی تھی ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ چار برسوں سے جموں سرینگر قومی شاہراہ مسافروں اور مال بر دار گاڑیوں کے وبال جان بن کر رہ گیا ہے اور سرکاری انتظامیہ ٹس سے مس تک نہیں ہورہی ہے جبکہ حکومت ہر وقت دعوے کرتے تھکتی نہیں کہ جموں سرینگر شاہراہ پر سفر اب تقریباً45 کلو میٹر کم ہو گیا ہے یہ تو صحیح ہے لیکن اب جبکہ سفر ااتنا خاص لمبانہیں رہا پھر جموں اور سرینگر پہنچنے میں تین سے چار دن لگ جاتے ہیں وہیں کروڑوں روپے مالیت کا نقصان بھی ہو رہا ہے او رجو مزدور پیشہ لوگ ہیں وہ فاقہ کشی کے شکار ہو گئے ہیں لیکن انتظامیہ اور حکومت کسی بھی قسم کے اقدامات نہیں اُٹھا رہے ہیں ۔ آخری اطلات آنے تک شاہراہ پر پسی ہٹانے کر درماندہ گاڑیوں کو نکالنے کا عمل م زور و شور سے جاری تھا رام بن چندر کورٹ ناشری اور پیڑا و چنینی و غیرہ کے علاقوں میں شاہراہ پر پورے دن بھاری ٹریفک جام لگا رہا ۔