فرضی شیئرمارکیٹ کے شیرہوئے ڈھےر!

0
0

اہلیانِ مینڈھرکوکروڑوں روپے کاچونالگانے والاکرائم برانچ کے شکنجے میں
لازوال ڈیسک

جموں پیر پنجال میں جہاں گزشتہ کئی روز سے شیئر مارکیٹ کے نام پر عوام کو چونا لگار کر کچھ لوگوں کے فرار ہونے کی چہ مگوئیاں ہو رہی تھیں ۔وہیں اس سلسلہ میں عبدالکریم ولد راج محمد ساکنہ پٹھانہ تیر نے پولیس تھانہ مینڈھر میں ایک شکائت درج کروائی تھی کہ طارق محمود ولد محمد عزیز ساکنہ چھنگاں مینڈھر ، مرتضیٰ احمد ولد محمد بشیر ساکنہ چک بنولہ مینڈھر، امتیاز احمد ولد محمد عزیز ساکنہ چھنگاں مینڈھر و دیگران نے تحصیل مینڈھر کے سادہ لوح دوگنا رقم اور کچھ سامان دینے کا جھانسا دیکر عوام کو کروڑوں روپئے کا چونا لگایا۔وہیں اس ضمن میں پولیس تھانہ مینڈھر میں ایک معاملہ زیر نمبر 70/2019 u/s 420/RPCدرج کیا گیا اور اس حساس معاملہ میں پی ایچ کیو جموں و کشمیر سرینگر کی جانب سے تحقیقات کرائم برانچ جموں کو منتقل کر دی گئیں ۔اس سلسلہ میں بھشن کمار گنجو ڈی وائی ایس پی کرائم برانچ جموں کی قیادت میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے اس معاملہ کو انجام دینے والے کلیدی ملزم طارق محمود ولد محمد عزیز ساکنہ چھنگاں مینڈھرضلع پونچھ کو گرفتار کر لیا اور ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔واضح رہے ملزم ایک فارمسسٹ ہے اور طبی مرکز بتھوئی مہور ضلع ریاسی میں اپنی خدمات انجام د ے رہا ہے جبکہ ملزم کو کو انتظامیہ نے معطل بھی کر دیا ہے اور معاملہ کی تحقیقات مزید جاری ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا