یواین آئی
جموں خواتین کو دوران سفر محفوظ ماحول فراہم کرنے کی ایک کوشش کے بطور جموں پولیس نے منی بس آپریٹرس کے اشتراک سے پھالین منڈل روٹ پر خواتین کے لئے مخصوص منی بس سروس متعارف کی ہے۔ایس ڈی پی او جنوبی جموں ڈاکٹر ثنائیہ وانی نے بتایا کہ ابتدائی طور پر ستواری سے منڈل علاقے کے لئے خواتین کے لئے ایک منی بس مخصوص رکھی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ منی بس کو ستواری چوک سے پھلائیںمنڈال جانے کے لئے وداع کیا جائے گا۔وانی نے کہا کہ خواتین کے سفر کو محفوظ اور آرام دہ بنانے کے لئے یہ پولیس کی ایک کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ کوشش کامیاب رہی تو دیگر سڑکوں پر بھی خواتین کے لئے مخصوص گاڑیوں کو متعارف کیا جائے گا۔