یواین آئی
ممبئی لوک سبھا انتخابات 2019کے نتائج سے قبل پیش کیے گئے ایکزٹ پول پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے شیوسینا نے آج یہاں اعتمادکا اظہار کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت دوبارہ اقتدار میں آئے گی کیونکہ ایگزٹ پول کے نتائج بی جے پی قیادت والے این ڈی اے کے حق میں ہی ‘واضح رجحان’ دکھا رہے ہیں،لیکن اس کے ساتھ ہی شیوسینا نے کانگریس صدر راہل گاندھی ان کی ہمشیرہ اور پارٹی کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرکیانتخابی مہم کے دوران کی جانے والی محنت کی بھی تعریف کی شیوسینا کے ترجمان اخبار سامنانے کہا گیاہے کہ نئی لوک سبھا میں ان کی محنت کے نتیجے میں کانگریس پارٹی کو اپوزیشن لیڈرکے عہدہ کے لئے کافی نشستیں حاصل ہوں گی،جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں حکومت کی دوسری بار باگ ڈور سنبھالنے کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔اخبار کے مطابق کچھ ایگزٹ پول میں بی جے پی قیادت این ڈی اے کو 300 سے زائد نشستیں ملنے اور لوک سبھا میں آسانی سے 272 کی اکثریت کا ہندسہ پار کرنے کی پیشن گوئی ظاہر کی گئی ہے ، پارٹی نے اپنے ترجمان اخبار ‘سامنا’ کے اداریہ میں لکھا ہے کہ مودی حکومت دوبارہ منتخب ہوگی اور ایسا کہنے کے لیے اب سیاسی پنڈتوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے ، زمینی صورتحال ایسی تھی جیسے لوگوں نے مودی کو اقتدار میں لے جانے کے لیے اپنا ذہن بنالیا تھااور سامنا نے دعویٰ کیا ہے کہ مہاراشٹر میں شیوسینا بی جے پی اتحاد تاریخی جیت درج کرے گا۔