’الزامات بے بنیاد اور مکمل طور پر غلط ‘

0
0

ای وی ایم اسٹرانگ رومز میں پوری طرح محفوظ ہیں:الیکشن کمیشن
یواین آئی

نئی دہلی الیکشن کمیشن نے اتر پردیش اور بہار کے بعض مقامات پرای وی ایم کی دھاندلی کے الزامات کو بے بنیاد اور مکمل طور پر غلط بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ای وی ایم مکمل پر ہر طرح سے محفوظ ہیں اور اس کی حفاظت کے مزید سخت کر دیئے گئے ہیں۔غور طلب ہے کہ پیر سے سوشل میڈیا پر ان دونوں ریاستوں کے بعض مقامات پر ای وی ایم کو تبدیل کرنے کی رپورٹیں آ رہی ہیں. ان رپورٹوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے یہ وضاحت دی ہے ۔کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن کے متعلقہ حکام نے اتر پردیش کے غازی پور، ڈومریا گنج، جھانسی اور چندولی اور بہار کے سارن میں ای وی ایم کی دھاندلی کی شکایات کی تحقیقات کی اور پتہ چلا کہ وہ اسٹرانگ روم میں مکمل طور محفوظ ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ غازی پور، ڈومریاگنج، جھانسی اور چندولی کے رٹرننگ افسران نے ای وی ایم کو محفوظ رکھے جانے کے بارے میں اپنی رپورٹ ریاست کے چیف الیکشن حکام کو سونپ دی ہے ، جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ باہر سے کسی بھی ای وی ایم کو نہ تو اسٹرانگ روم میں لایا گیا ہے اور نہ ہی اسٹرانگ روم میں سے کسی بھی ای وی ایم کو باہر لے جایا گیا ہے ۔ اس طرح سے کسی بھی ای وی ایم کی دھاندلی نہیں کی گئی ہے بہار کے سارن میں اس طرح کی شکایات کے بارے میں کمیشن کا کہنا ہے کہ وہاں کی تمام سیاسی پارٹیوں کے ایجنٹوں نے ای وی ایم کی حفاظت پر تحریری طور پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ وہاں بھی ای وی ایم کو لے کر کسی طرح کی رکاوٹ نہیں ہوئی ہے ۔سوشل میڈیا پر اس طرح کے کئی ویڈیو وائرل ہوئے ہیں، جس میں دکھایا گیا ہے کہ کوئی شخص ای وی ایم کو کہیں باہر رکھ رہا ہے ، تو کوئی ای وی ایم سے لدی گاڑی اسٹرانگ روم کے اردگرد نظر ٍآ رہی ہے ۔ اپوزیشن پارٹیوں کے کارکنوں نے دعوی کیا ہے کہ یہ گاڑی اسٹرانگ روم میں گھسنے کی کوشش کر رہی تھی، جسے ہم نے پکڑ لیا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا