یواین آئی
سرینگرجموں کشمیر پیپلز موومنٹ کے سربراہ اور سابق آئی اے ایس افسر ڈاکٹر شاہ فیصل نے میر واعظ مولوی فاروق اور عبدالغنی لون کو ان کی برسیوں کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں کشمیر کی عظیم المرتبت شخصیات قرار دیا ہے۔ڈاکٹر شاہ فیصل نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ‘میرواعظ مولوی محمد فاروق اور عبدالغنی لون صاحب کشمیر کی دو عظیم شخصیات تھیں، 21 مئی کو اس دن کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جس دن کشمیر سے ان دو عظیم ہستیوں کو نامعلوم بندوق برادوں کی گولیوں نے چھینا’۔