سب کیلئے مکان:کون بنائےگا؛بابوتودفترکے درشن نہیں کرتے!

0
0

اندرا آواس یوجنا اسکیم وپی ایم آواس یوجناکا فائدہ مستحقین کے بجائے اثر رسوخ والے لوگ تک محدود
بی ڈی او دفتر کلونتامیں اُلوبول رہے ہیں،سائل اپنے فریادلیکرجائیں توجائیں کہاں،ڈی پی اونے سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی
نریندر سنگھ ٹھاکر

ادھمپورگزشتہ کئی دنوں سے یہ بات سننے میں آ رہی تھی کی مرکزی حکومت کی جانب سے آئی اے وائی کا فائدہ غریب لوگوں کے بجائے رسوخ دار لوگوں کو دیا جا رہا ہے۔ وہیں مقامی لوگوں نے نمائندہ کو معلومات دیتے ہوئے بتایا کچھ رسوخ اور شناخت والے لوگ اس اسکیم کا فائدہ اٹھا رہے ہیں جبکہ جن لوگوں کو اس سہولت کی ضرورت ہے ان کو محروم رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے اگر کوئی بھی اسکیم چلائی جاتی ہے تو اس کا فائدہ صرف بڑے بڑے افسر اور رسوخ دار لوگ ہی اٹھا پاتے ہیں بتا دے کی یہ لوگ مال مویشیوں کے کمرے میں رہ کر اپنا گزر بسر کر رہے ہیں۔ لوگوں کا یہاں تک کہنا تھا جو لوگ افسروں سے ملی بھگت کرتے ہیں ان لوگوں کو ہی مکان دیے جاتے ہیں اور جن کی شناخت نہیں ہوتی ہیں ان سے افسر سیدھی بات تک نہیں کرتے جس کی وجہ سے ان لوگوں کو مایوس ہوکر گھر کی اور واپس لوٹنا پڑتا ہے۔ اسی معاملے کو لے کر جب لازوال کے نمائندہ نے موقع پر جاکر بی ڈی او دفتر کلونتا میں حقیقت جاننے کی کوشش کی تو وہاں پر سب کے سب ملازمین غیر حاضرپائے گئے جس سے لوگوں میں اور زیادہ غصہ پیدا ہو گیا۔ لوگوں نے کہا کہ جب سے یہاںپر بی ڈی اوفتر کھول دیا ہے اس کے بعد سے یہاں پر ان کو کوئی بھی ملازمین دیکھنے کو نہیں ملا۔اسی سلسلے میں مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس طرح سے لاپرواہی کرنے والے ملازم کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کریں اور بی ڈی او دفتر میں غیر حاضررہنے والے ملازمین کو نوکری سے برخاست کیا جائے تاکہ لوگوں کو مزیدپریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اسی معاملے کو لے کر جب لازوال کے نمائندہ کی بات اے سی ڈی نیلم کھجوریہ سے ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے بی ڈی او کلونتاکو دفتر میں حاضر رہنے کی ہدایتیں جاری کر دی گئی ہیں۔ جس سے لوگوں کو آرہی مشکلات سے بھی نجات ملے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا