مجھے بشیر احمد ناز کے انتقال سے گہرا دُکھ پہنچا

0
0

ناز نے ریاست کے لوگوں خصوصاً گوجر طبقے کےلئے قابل ستائش خدمات انجام دی تھیں: سوز
لازوال ڈیسک

سرینگرپروفیسر سیف الدین سوز، سابق مرکزی وزیر نے آج میڈیا کے نام مندرجہ ذیل بیان جاری کیا ہے۔ جس میں انہوں نے کہا”میں ریاست جموںوکشمیر کے سینئر گجر لیڈر بشیر احمد ناز کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہوں۔بشیر احمد ناز کا انتقال ریاست جموںوکشمیر کے عوام بالخصوص گجر طبقہ سے وابستہ لوگوں کےلئے ایک عظیم نقصان ہے۔مرحوم ناز صاحب نے کانگریس پارٹی کے تئیں اچھی خدمات انجام دی تھیں جن کو ہمیشہ یاد کیا جائےگا۔ انہوں نے گجر طبقہ سے وابستہ لوگوں کےلئے کافی خدمات انجام دی تھیں جن کو بھی ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔ میں مرحوم بشیر احمد باز کے انتقال پر سوگوار خاندان کو دلی تعزیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ مرحوم کو مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین“۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا