کپوارہ میں ایل او سی پر دھماکہ، 2 فوجی اہلکار زخمی

0
0

کپوارہ میں ایل او سی پر دھماکہ، 2 فوجی اہلکار زخمی یواین آئی سرینگرشمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں لائن آف کنٹرول کے مڑھل سیکٹر میں ایک یو بی جی ایل گرینیڈ کے حادثاتی طور پر پھٹنے سے دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ ہفتہ کی شام پیش آیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایل او سی کے مڑھل سیکٹر میں واقع ایک فوجی چوکی میں فوجی اہلکار اپنا اسلحہ و گولہ بارود صاف کرنے میں مصروف تھے کہ اس دوران ایک یو بی جی ایل گرینیڈ اچانک ایک زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔انہوں نے بتایا ‘زخمی فوجیوں کو پہلے درگمولہ کپوارہ میں واقع فوجی اسپتال اور پھر وہاں سے فوجی چھاونی سری نگر میں واقع 92 بیس آرمی اسپتال منتقل کیا گیا’۔زخمی اہلکاروں کی شناخت حوالدار جے پال سنگھ ٹومار اور نائیک وکرم مانے کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں 56 راشٹریہ رائفلز سے وابستہ ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا